پی ٹی سی ایل نے پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کا لائحہ عمل پیش کر دیا

14  دسمبر‬‮  2017

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے کراچی میں مقامی ہوٹل میں ”پاور آف پبلک کلاؤڈ” پر ایک سیمینار منعقد کیا جس میں بڑے پیمانے پر پی ٹی سی ایل کے اعلی عہداروں کے علاوہ کاروباری اور کارپوریٹ سیکٹر کے CIOs، CTOs ،اور اعلی آئی ٹی ماہرین اوردیگرافراد نے شرکت کی۔ پی ٹی سی ایل صدر اور سی ای او، ڈاکٹر ڈینیل رٹزبھی اس موقع پر اہم مقرر تھے۔ڈاکٹر ڈینیل ر ٹزنے ” پاکستان کی ڈیجٹل ترقی میں پی ٹی سی ایل کے کردار”

پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ڈیجیٹل تر قی کے لیے اعلی ترین ٹیکنالوجی متعارف کروانے کی ضرورت ہے ا نہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی سی ایل کا کلاؤڈ انفراسٹرکچر ملک کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے بھر پور کردار ادا کرے گا جو کہ اس نئے دور کی ضرورت ہے۔ آئی بی ایم کے کنٹری جنرل منیجر برائے پاکستان اور افغانستان غضنفر علی،نے بھی پی ٹی سی ایل اور آئی بی ایم کے ساتھ کلاؤڈ انفراسٹرکچر کی شراکت پر خوشیکااظہار کیا اور ملک کو عالمی سطٰح کی مسابقت پر لانے کے عزم کا اظہار کیا۔نیبل امجد، جنرل منیجر ڈیجیٹل سروسز اور پی ٹی سی ایل اسمارٹ کلاؤڈ کے سربراہ نے پی ٹی سی ایل اسمارٹ کلاؤڈ انفراسٹرکچر کی صلاحیتوں اور اس کی سروسز کا تعارف کرایا۔گستاوہ الورویرز، جی ٹی ایس سروس لائن لیڈر، آئی بی ایم برائے مشرق وسطی اور افریقہ نے آج کی ڈیجیٹل دور میں کلاؤڈ کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔ کامران احسن ، سینئر ڈائریکٹر، ڈیجیٹل سیکورٹی سلوشنز، اتصالات نے ڈیجیٹلائزیشن کے دور میں ڈیجیٹل سیکورٹی کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیا۔پبلک کلاؤڈ انفراسٹرکچر، پلیٹ فارم اور سافٹ ویئرسروسز ایک ایساشعبہ ہے جس کی اہمیت گزشتہ چند سالوں میں عالمی سطح پر تیزی سے بڑھ گئی ہے کیونکہ یہ آئی ٹی ڈیٹا سینٹر انفراسٹرکچر اور خدمات تک نمایاں طور پر کم سرمایہ کاری اور آپریشنل اخراجات تک رسائی فراہم کرتی ہے پی ٹی سی ایل پاکستان میں آئی سی ٹی سے متعلقہ

خدمات متعارف کرانے کے لئے سب سے آگے ہے اور اس نے ٹیکنالوجی اورجدت پیدا کر نے کے لیے 2017 میں مقامی کلاؤڈ انفراسٹرکچر کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی سی ایل اپنے ، ڈیٹا سینٹر کی خدمات فراہم کرنے میں وسیع تجربہ، مصدقہ،جدیدTier 3 ڈیٹا سینٹرز اور ہائی سپیڈکینکٹوٹی فراہم کرنے کے لیے مضبوط حیثیت رکھتا ہے،اور انٹرپرائز گریڈ پلیٹ فارمز کے ذریعے منفرد پیشکش کے ساتھ کلاؤڈسروسز شروع کردی ہیں۔پی ٹی سی ایل نے کلاؤڈ انفراسٹرکچر کی تعیناتی کے لئے آئی بی ایم کے ساتھ تعاون کیا ہے۔پی ٹی سی ایل نے 2017 میں اسمارٹ کلاؤڈ کا آغاز کیا اور مختصر مدت کے دوران صارفین کی ایک اطمینان بخش تعدادحاصل کر لی ہے، جس نے پی ٹی سی ایل کلاؤڈسروسز کے ساتھ ان کی ترقی کو جدت فراہم کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…