انسٹاگرام میں ہیش ٹیگ فولو کرنے کا فیچر بھی متعارف کرا دیا گیا

13  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انسٹاگرام کے نت نئے فیچرز صارفین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلیتے ہیں ایسے میں اس فوٹو شیئرنگ ایپ میں ایک اور دلچسپ فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس سے صارفین کو اپنا پسندیدہ ہیش ٹیگ فولو کرنے کی سہولت فراہم ہوگی۔

صارفین اکثر اوقات تصاویر کے کیپشن میں پسندیدہ نام، کوئی کیٹیگری، کسی چیز کا مخصوص نام یا جگہ کا نام ہیش ٹیگ کردیتے ہیں اور اسی سے متعلق کوئی دوسری پوسٹ ہو تو اس میں بھی وہی ہیش ٹیگ استعمال کرلیتے ہیں۔اس بات کو مدنظر کرتے ہوئے انسٹاگرام میں ایک صارف کو دوسرے صارف کا ہیش ٹیگ فولو کرنے کا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس کی مدد سے کوئی مخصوص ہیش ٹیگ ، جس جس پوسٹ میں بھی استعمال ہوگا،

صارفین اسے دیکھ سکیں گے۔کسی بھی ہیش ٹیگ کو فولو کرنے کے لیے صارف کو اُس ہیش ٹیگ پر کِلک کرنا ہوگا جس کے بعد اسکرین پر ایک نوٹیفکیشن آ جائے گا اور ہیش ٹیگ کے نیچے فولو کا آپشن واضح ہوجائے گا۔اگر صارف ہیش ٹیگ کے فولو آپشن پر کلک کردے گا تو وہ باآسانی اس ہیش ٹیگ کے ساتھ پوسٹ کی گئی تصاویر یا ویڈیوز دیکھ سکتا ہے اور ساتھ ہی اسے ہوم اسکرین پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…