ایپل نے مشہور میوزک سرچ ایپ خرید لی،قیمت جان کر آپ حیران رہ جائینگے

13  دسمبر‬‮  2017

نیویارک ( آن لائن )گزشتہ ہفتے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اسمارٹ فون اور دیگر اسمارٹ آلات تیار کرنے والی امریکی کمپنی ’ایپل‘ نے معروف میوزک سرچ ایپ ’شزام‘ کو خرید لیا، تاہم اس وقت اس خبر کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔تاہم اب ایپل نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ اس نے برطانوی میوزک سرچ ایپلی کیشن کو خرید لیا۔

اگرچہ ایپل نے ایپلی کیشن کو خریدنے کی تصدیق کردی، تاہم کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ اس نے اس کو کتنی رقم میں خریدا۔تاہم ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ نے اپنے ذرائع سے خبر دی کہ ایپل نے ’شزام‘ کو 40 کروڑ امریکی ڈالرز (پاکستانی 40 ارب سے زائد) میں خریدا۔خبر کے مطابق ایپل کی جانب سے ’شزام‘ کو خریدنے کی کوششیں گزشتہ 5 ماہ سے کی جا رہی تھیں،

تاہم یہ سودہ اس وقت ہی ممکن ہوا جب میوزک سرچ ایپلی کیشن کو اسنیپ چیٹ اور اسپوٹی فائی بھی خریدنے کے لیے میدان میں کود پڑیں۔اگرچہ ’شزام‘ براہ راست ایپل کی کمائی پراثر انداز نہیں ہو رہی تھی، تاہم شزام کے کئی ایسے فیچرز تھے جو اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی کی کمائی کو ہدف بنا رہے تھے۔خیال رہے کہ ’شزام‘ اسمارٹ موبائل سمیت ڈیسک ٹاپ پر بھی کام کرتی ہے، یہ ایپلی کیشن کوئی بھی میوزک ویڈیو، ٹی وی ڈرامہ، اشتہار یا فلم

جلد سے جلد ڈھونڈنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔یہ ایپلی کیشن کسی سرچ انجن کی طرح کام کرتی ہے، تاہم ایپ کا دعویٰ ہے کہ اس کے ذریعے نہ صرف ویڈیوز، بلکہ آڈیو، تصاویر، تھری ڈی، اینیمیٹڈ اور وڑوئل افیکٹس کی تصاویر بھی ڈھونڈی جا سکتی ہیں۔اس ایپلی کیشن کے ذریعے نہ صرف ویڈیوز، ڈراموں اور اشتہارات کو ڈھونڈا جاسکتا ہے، بلکہ اس سے یہ ڈاؤن لوڈ بھی جاسکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…