فیس بک پر جذبات ظاہر کرنے کیلئے ”گریٹنگ فیچر “ متعارف

12  دسمبر‬‮  2017

کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک)سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے ”گریٹنگ فیچرز“ متعارف کروا دیئے ، جو کہ جلد ہی پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین استعمال کرسکیں گے۔رپورٹس کے مطابق یہ فیچر ز نئے دوست بنانے اور پرانے دوستوں کے لیے جذبات کا اظہار کرنے کی غرض سے بنائے گئے ہیں۔

گریٹنگ فیچرز میں فیس بک کا پرانا ‘پوک’ آپشن بھی شامل ہے جس سے صارف دوسرے صارف کو اپنی موجودگی کا احساس دلاتا تھا۔اس کے علاوہ 4 مزید آپشنز بھی شامل کیے گئے ہیں جن میں ہیلو، ہگ، وِنک اور ہائی فائیو شامل ہیں۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو اپنی پروفائل میں جانا ہوگا جہاں ہیلو بٹن میسر ہوگا، اس پر کلک کرکے رکھنے سے گریٹنگ کے پانچوں آپشن واضح ہوجائیں گے اور صارف اپنے دوست کے لیے جو

گریٹنگ پسند کرنا چاہے، اس کا انتخاب کرسکتا ہے۔گریٹنگ کا ہر آپشن صارف کے دوست کی پروفائل پر مختلف اور دلچسپ طریقے سے دیکھا جا سکے گا، مثلاً اگر صارف ہگ کے آپشن پر کلک کرے گا تو اس کے دوست کی پروفائل تصویر پر ہگ کرتا ہوا نشان واضح ہوجائے گا۔فیس بک گریٹنگ فیچرز فی الحال برطانیہ ،آسٹریلیا، کینیڈا ،کولمبیا اور فرانس میں متعارف کیا گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…