سمارٹ فون صارفین کیلئے ”گوگل گو“ایپ متعارف

9  دسمبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مایہ ناز سرچ انجن گوگل نے صارفین کے لیے اپنی نئی سرچ ایپ متعارف کروادی۔”گوگل گو “ کے نام سے اس ایپ کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کو داون لوڈ کرنا ہوگا جو کہ ٹوجی کنکشن پر بھی سرچ، موسم اور آواز سے حرکت میں آنے والے فیچرز تک تیز رسائی فراہم کرے گی۔

پانچ ایم بی سے بھی کم حجم کی اس ایپ میں ڈیٹا کی بچت کے لیے کارڈ والے انٹرفیس کی بجائے بٹن دیئے گئے ہیں۔گوگل اس ایپ کے ذریعے ترقی پذیر ممالک میں خراب انٹرنیٹ رفتار سے متاثر صارفین کو ہدف بنانا چاہتا ہے، تاہم یہ کسی سے پیچھے نہیں۔اس کا ایک خاص فیچر امیج سرچ ہے جس سے آپ فوری طور پر اپنی پسند کی تصویر تلاش کرکے دوست کو بھیج سکتے ہیں۔گوگل نے اگست میں اس ایپ کو آزمائشی بنیادوں پر سرچ لائٹ کے

نام سے متعارف کرایا تھا تاہم اب اسے بدل کر یوٹیوب گو (لائٹ ورڑن) کی طرز پر گوگل گو رکھ دیا گیا ہے۔گوگل اب کم میموری والی ڈیوائسز کے لیے اینڈرائیڈ گو آپریٹنگ سسٹم کی تیاری پر بھی کام کررہا ہے۔اور گوگل ان گو ایپس کے ذریعے مزید ایک ارب صارفین کو اپنی کمپنی کا حصہ بنانا چاہتی ہے اور اس مقصد کے لیے اس کی نظریں بھارت، پاکستان اور افریقہ وغیرہ پر مرکوز ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…