فیس بک کا میسنجر صارفین کیلئے زبردست اعلان

9  دسمبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے صافین کیلئے شاندار اعلان کر دیا۔ صارفین اب فیس بک میسنجر پر گیم کھیلتے وقت لائیو ویڈیو چیٹ بھی کرسکیں گے۔بین الاقوامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ فیس بک میسنجر پر صارفین اب اپنے جس فرینڈ کے ساتھ گیم کھیلیں گے، گیم کے دوران اس کے ساتھ لائیو ویڈیو چیٹ بھی کرسکتے ہیں۔علاوہ ازیں صارفین کو گیم

کھیلنےکے دوران ویڈیو چیٹ ریکارڈ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔گیم کھیلنے کے دوران ویڈیو چیٹ کرنے کے لیے میسنجر گیم کے اوپر نمایاں ہونے والے نیو کیمرہ آپشن پر کِلک کرنا ہوگا جس کے بعد فرنٹ کیمرہ آن کرنا ہوگا تاکہ دوسرا صارف بھی آپ سے ویڈیو چیٹ کر سکے۔واضح رہے کہ صارفین فیس بک میسنجر میں 70 کے قریب گیمز کھیل سکتے ہیں، جبکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ فیس بک کا مقبول گیم ’اینگری برڈ‘ بھی آئندہ برس سے میسنجر پر دستیاب ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…