آئی فون ایکس صارفین کو متاثر نہ کر سکا

8  دسمبر‬‮  2017

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مایہ ناز امریکی کمپنی ایپل کا نیا آئی فون ایکس صارفین کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔برطانوی ویب سائٹ کے مطابق صارفین کا کہنا ہے کہ ایپل آئی فون ایکس کی بیٹری نا تو دیر تک چلتی ہے اور نا ہی یہ ماڈل پائیدار ہے۔

رپورٹ کے مطابق صارفین کا کہنا ہے کہ آئی فون ایکس کو استعمال کرنے میں کافی احتیاط کرنی پڑتی ہے، یہ دیکھنے میں بے حد شاندار ہے اور اس کا کیمرا بہترین ہے لیکن شیشے سے بنی اس کی نازک اسکرین اور پیچھے کی باڈی انتہائی نازک ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی فون ایکس کی حفاظت کے لیے ضروری ہے کہ ہرحال میں اس کا کور استعمال کیا جائے تاکہ غلطی سے اگر فون گر بھی جائے تو کِرچی کِرچی ہونے سے بچ جائے۔ہیڈ آف

اسمارٹ فون ٹیسٹنگ رچرڈ فسکو کا رپورٹ میں کہنا تھا کہ آئی فون ایکس کا ماڈل انتہائی بہترین ہے، اس کے کلر ڈسپلے اسکرین اور برائٹنس قابل ستائش ہے لیکن یہ ماڈل پائیداری میں چوک گیا ہے اور اگر اس کا موازنہ آئی فون کے پچھلے ماڈلز سے کیا جائے تو آئی فون 7 اور 7 پلس اس ماڈل سے زیادہ پائیدار ہیں۔رپورٹ کے مطابق آئی فون ایکس کی بیٹری تقریباً 20 گھنٹے تک چلتی ہے جب کہ اس کے مقابلے میں

سام سنگ ایس 8 اور 8 پلس کی بیٹری 26 گھنٹے تک چلتی ہے۔رپورٹ کے مطابق کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ایپل کے متعارف کردہ تینوں نئے اسمارٹ فون یعنی آئی فون 8، 8 پلس اور ایکس سے بہتر آئی فون 7 اور 7 پلس ہے جو پائیدار بھی ہیں اور ان کی بیٹری بھی دیر تک کام کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…