2017کی سب سے زیادہ ری ٹوئٹ کی جانیوالی ٹوئٹس کونسی ہیں ،فہرست جاری

7  دسمبر‬‮  2017

لندن (این این آئی) سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹویٹر نے اس سال کی سب سے زیادہ ریٹویٹ کی جانے والی ٹویٹس کی فہرست جاری کر دی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپریل میں ایک امریکی لڑکے کارٹر ولکرسن نے مشہور فاسٹ فوڈ چین وینڈی سے ایک ٹویٹ کے ذریعے پوچھا

کہ پورا سال مفت چکن نگٹس حاصل کرنے کے لیے اس کی ٹویٹ کتنی بار ری ٹویٹ ہونی چاہئیے۔ وینڈی نے جوابی ٹویٹ میں اٹھارہ ملین کا ہدف بتایا جو کہ کارٹر کے لیے نا قابلِ حصول تھا مگر اس نے یہ ہدف حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔امریکی اداکارہ و گلوکارہ آریانا گرانڈی نے 23 مئی 2017ء کو مانچسٹر ،میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے بعد جو ٹویٹ کی وہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔برطانوی فٹ بالر جرمن ڈیفو نے ایک بریڈلے لوری نامی بچے کی کینسر سے ہونے والی وفات کے بعد اس کے ساتھ اپنی ایک تصویر ٹویٹ کی جو کہ برطانیہ کی اس سال کی تیسری سب سے زیادہ ری ٹویٹ کی جانے والی ٹویٹ بن گئی۔سابق امریکی صدر بارک اوبامہ کی برابری کا سبق دیتی یہ ٹویٹ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔سابق فٹ بالر اینڈی جاہنسن کی دماغی صحت کے بارے میں یہ ٹویٹ پانچویں نمبر پر ہے۔برطانوی صحافی جیریمی کلارکسن کی یہ تصویر بھی بہت بار ری ٹویٹ کی گئی۔خودکشی سے بچاؤ کے سلسلے میں کی جانے والی آگاہی ٹویٹ اس فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔برطانوی فٹ بالر پیٹر کروچ کی دو زرافوں کے ساتھ لی گئی تصویر آٹھویں نمبر پر،چھاتی کے سرطان کے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے لیوسِڈ وھم کی ٹویٹ اس فہرست میں نویں نمبر پر رہی۔برطانوی سیاستدان جیریمی کاربِن کی چہل قدمی کرتے ہوئے ویڈیو برطانیہ میں دسویں سب سے زیادہ ری ٹویٹ کی جانے والی ٹویٹ بن گئی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…