سمندر کی اتھاہ گہرائیوں میں ممنوعہ زہریلے کیمیائی مادے

6  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک نئے مطالعے سے پتا چلا ہے کہ بحرِ اوقیانوس کی گہرائیوں سے ایسے کیمیائی مادے ملے ہیں جن پر سنہ 1970 کی دہائی میں پابندی عائد کر دی گئی تھی۔سائنسدان گہرے سمندری ماحول میں ‘پی سی بی’ اور ‘پی بی ڈی ای’ جیسے آلودہ مادوں کی انتہائی زیادہ مقدار میں موجودگی پر کافی حیران ہیں۔20ویں صدی میں بڑی مقدار میں استعمال ہونے والے

یہ کیمیائی مادے بعد ازاں زہریلے ہونے کی وجہ سے ماحول کے لیے نقصان دہ قرار دیے گئے تھے۔یہ تازہ تحقیقی نتائج نیچر ایکولوجی اینڈ ایولوشن نامی جریدے میں شائع کیے گئے ہیں۔ڈاکٹر ایلن جیمیسن کی قیادت میں تحقیق کرنے والی یونیورسٹی آف نیو کاسل کی ٹیم نے بتایا کہ یہ ذرات بحرِ اوقیانوس کی گہرائیوں میں پائے جانے والے ایمفیپوڈز (چھوٹے خول دار جاندار) کی بافتوں میں پائے گئے۔پی سی بیز اور پی بی ڈی ایز عام طور پر برقی حاجزوں اور فلیم ریٹارڈینٹس میں استعمال کیے جاتے تھے۔امریکہ نے پی سی بی کی پیداوار پر 1979 میں پابندی عائد کر دی تھی اور اسی حوالے سے سنہ 2001 میں اقوامِ متحدہ میں ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔ سنہ 1930 کی دہائی سے سنہ 1970 کی دہائی میں پابندی تک دنیا بھر میں اندازاً ان کیمیائی مادوں کی پیداوار تیرہ لاکھ ٹن تک ہوئی۔ صنعتوں سے ماحول میں شامل ہونے کے بعد یہ کیمیائی آلودگی زمین میں شامل ہوئی اور وہاں سے ہوتے ہوئے یہ سمندروں تک پہنچی جہاں یہ اب بھی باقی ہے۔ محققین نے لکھا ہے کہ بحر اوقیانوس کی گہرائیوں میں آلودگی کے تناسب کا اندازہ لگانا مشکل ہے کیوں کہ ماضی میں آلودگی کو ناپنے کے لیے مختلف طریقے اپنائے گئے۔ تاہم انھوں نے کہا کہ ماریانا ٹرینچ جو کہ دنیا میں سمندر کا سب سے گہرا حصہ سمجھا جاتا ہے وہاں پی سی بی کا تناسب چین کے لیاؤہے دریا سے ملنے والے کیکڑے میں پائے جانے والی آلودگی سے بھی 50 گنا زیادہ ہے۔

یہ دریا چین کے آلودہ ترین دریاٰؤں میں سے ایک ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ یہ کیمیائی مادے زہریلے پلاسٹک اور مرے ہوئے جانوروں کے سمندر کی تہہ میں جانے سے وہاں تک پہنچے اور پھر وہاں انہیں ایمفیپوڈز اور گہرے سمندر کے دوسرے جانداروں نے نگل لیا۔ محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ گہرا سمندر ان آلودہ ذرات کا ذخیرہ بن سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…