چینی کمپنی نے فیس بک کو پیچھے چھوڑ دیا

22  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چائنیز کمپنی ٹینسینٹ نے فیس بک کو چھوڑ دیا ، قیمت دوگنی ہو کر 531ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی برسوں سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے دنیا بھر

میں قبضہ جمایا ہوا ہے تاہم اب چائنیز کمپنی ٹینسینٹ نے اس کی بالادستی کو نہ صرف چیلنج کیا ہے بلکہ اسے توڑتے ہوئے اس سے آگے نکل گئی ہے۔ بازار حصصمیں چائنیز کمپنی ٹینسینٹ نے فیس بک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے قیمت میں دوگنا اضافہ کرا لیا ہے اور فیس بک کی مالیت 529ارب ڈالرز کے مقابلے میں ٹینسینٹ کی قیمت531ارب ڈالرزہو گئی ہے۔ قیمت میں اضافہ ہانک کانگ کے بازار حصص میں سامنے آیا۔ واضح رہے کہ ٹینسینٹ کو اب ایپل کے مدمقابل تصور کیا جا رہا ہے جس کی قیمت 873 ارب امریکی ڈالر ز ہے۔ ٹینسینٹ سے متعلق قارئین کو بتاتے چلیں کہ یہ بھی فیس بک کی طرح ایک سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ہے۔ اس کے مقبول ویڈیو چیٹ(وی چیٹ) فون پلیٹ فارم پر تقریباً ایک ارب صارفین ہیں جہاں لوگ آپس میں باتیں کرسکتے ہیں، تصاویر شیئر کرسکتے ہیں، گیمز کھیل سکتے ہیں اور رقم کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔ چین میں اس ایپ نے ٹیکنا لوجی کی صنعت میں انقلاب برپا کردیا ہے۔ٹینسینٹ کمپنی کے بانی اور چائنا کے ٹاپ بزنس مین ’ما ہوتینگ‘ جنہیں ’پونی ما‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہےکا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی نےرواں ماہ امید سے زیادہ 69 فیصد آمدنی حاصل کی ہے۔پونی ما بہت کم میڈیا پر نظر آتے ہیں اور انٹرویوز بھی کم ہی دیتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…