دبئی میں جولائی 2017 سے مسافر بردار ڈرون سروس کا آغاز

16  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(ویب ڈیسک) دبئی میں رواں برس سے ایسے مسافر بردار ڈرون اڑیں گے جن میں ایک مسافر کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی۔ ریاست میں مسافر بردار ڈرونز کی باقاعدہ پروازوں کا آغاز اس برس جولائی میں ہو جائے گا۔اس بات کا اعلان دبئی میں شاہراہوں اور مواصلات کے سربراہ میتھیو الطائر نے عالمی سربراہان حکومت کے

اجلاس میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ چائنا کا ماڈل ’ای ہینگ ایک سو چوراسی‘ پہلے ہی آزمائشی پروازیں کامیابی سے کر چکا ہے۔ یہ ڈرون ایک سو کلو گرام تک وزنی ایک مسافر کے ساتھ آدھے گھنٹے تک پرواز کی صلاحیت کا حامل ہے۔ اس ڈرون میں کنٹرول کے لیے صرف ایک ٹچ سکرین نصب ہے۔ محکمہِ مواصلات کی جاری کردہ ویڈیو کے مطابق اسے کمانڈ سینٹر سے خودکار پائلٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ اس کی رفتار سو میل فی گھنٹہ بتائی گئی ہے اور ایک بیٹری پر یہ 30 میل کی اڑان بھر سکتا ہے۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق الطائر نے کہا کہ ‘یہ صرف ایک ماڈل نہیں، بلکہ ہم نے اس پر بیٹھ کر دبئی کی فضاؤں میں اڑنے کا تجربہ کیا ہے۔’ اس ڈرون کو جون 2016 میں امریکی ریاست نیواڈا میں بھی آزمایا جا چکا ہے۔ یونیورسٹی آف ویسٹ آف انگلینڈ میں شعبۂ ہوابازی اور جہازرانی کے سینیئر لیکچرار، ڈاکٹر سٹیو رائٹ، نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں حفاظتی نظام نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انھوں نے کہا: ‘عام حالات میں یہ سسٹم آسانی سے کام کرتے ہیں۔ مگر اس کی صلاحیت کا صحیح اندازہ اس وقت ہوگا جب کسی نظام کے فیل ہونے کی صورت میں بھی یہ صورتحال کو سنبھال سکے۔ ‘میں چاہوں گا کہ یہ ڈرون کم سے کم ایک ہزار گھنٹے تک پرواز کرے اور اس کے بعد ہی اس پر کوئی انسان سوار ہو۔’ ڈاکٹر رائٹ نے کہا کہ اس سے پہلے کم سے کم وہ اس میں پرواز نہیں کرنا چاہیں گے۔ پچھلے

ماہ اسرائیل کی اربن ایروناٹکِس نے اعلان کیا تھا کہ فوجی مقاصد کے لیے تیارکردہ اس کا مسافر ڈرون، کورمورانٹ، سنہ 2020 میں فوج کے حوالے کیا جا سکے گا۔ چودہ لاکھ ڈالر کی لاگت سے بنایا جانے والا یہ ڈرون پانچ سو کلوگرام وزن کے ساتھ ایک سو پندہ میل فی گھنٹے کی رفتار سے پرواز کر سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…