دبئی سے لندن تک کا سفر صر ف چار گھنٹے،دنیا کا تیز ترین طیارہ تیار ہوگیا

13  ‬‮نومبر‬‮  2017

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی سے لندن تک کا سفر چار گھنٹوں میں مکمل کرنے کی صلاحیت رکھنے والا طیارہ تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا، پروازیں جلد شروع کی جائینگی ۔متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جاری ایئرشو کے دوران فضائی کمپنی ’بوم‘ کے بانی بلیک شول نے بتایا کہ ان کی کمپنی گزشتہ کئی برسوں سے ’دی بوم سپرسونک‘ طیارے کی تیاری پر کام کررہی ہے جس میں مسافروں کو دبئی سے لندن صرف ساڑھے چار گھنٹوں میں پہنچانے کی صلاحیت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سپر سونک طیارہ روایتی ہوائی جہازوں سے 2.6 گنا زیادہ تیز ہوگا اور اس کی آواز عام

طیاروں جتنی ہی ہوگی جس کا مطلب یہ ہے کہ لوگوں کو یہ معلوم نہیں ہوسکے گا کہ ان کے اوپر سے عام ہوائی جہاز گزرا ہے یا کوئی سپرسونک طیارہ۔بلیک شول نے بتایا کہ اس طیارے میں ایک وقت میں 55 مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت ہوگی جبکہ اس کی ہر نشست کے ٹکٹ کی قیمت عام طیاروں کے بزنس کلاس ٹکٹ کے برابر ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ اس طیارے کا پائلٹ ٹیسٹ آئندہ برس شروع کردیا جائے گا جبکہ اس کی باقاعدہ پروازوں کا آغاز 2020 کے وسط تک ہوجائے گا۔بوم طیاروں میں ’’آفٹر برنرز‘‘ کی جگہ ٹربو فینز نصب ہوں گے جس سے اس کی آواز کافی کم ہوجائے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…