’’تیار ہو جائیں‘‘ اب آپ کو فیس بک پر نوکری دی جائیگی

17  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مستقبل قریب میں آپ کو ملازمت کی تلاش کے لیے کہیں زیادہ بھاگ دوڑ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ یہ کام فیس بک آپ کے لیے کرے گی۔جی ہاں فیس بک نے ایک نیا سی وی فیچر آزمانا شروع کیا ہے جو ملازمت کی تلاش میں مددگار ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی رابطے کی اس ویب

سائٹ کو لنکڈاِن کے مقابلے میں لاکر کھڑا کردے گا۔ویسے تو فیس بک پر پہلے ہی صارفین اپنے پیشہ وارانہ تجربات کو دوستوں کے ساتھ ورک اینڈ ایجوکیشن سیکشن میں شیئر کرسکتے ہیں۔مگر اب اس سیکشن کو نیا بنایا جارہا ہے اور اس میں چند نئی کیٹیگریز کا اضافہ ہونے والا ہے جو صارفین کو اپنے بارے میں تفصیلی معلومات شیئر کرنے کا موقع دیں گی، جبکہ وہ اپنی تمام سابقہ ملازمتوں کو بھی شامل کرسکیں گے۔اس فیچر کے جو اسکرین شاٹ سامنے آئے ہیں، ان سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ تفصیلات پبلک پروفائل میں شیئر نہیں ہوں گی بلکہ کمپنیاں انہیں دیکھ سکیں گی۔کچھ افراد کو اس فیچر تک رسائی حاصل ہوئی ہے جنھوں نے اس کے اسکرین شاٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے۔یہ اَپ ڈیٹ کافی اہم ثابت ہوسکتی ہے اور اس سے یہ عندیہ بھی ملتا ہے کہ بہت جلد فیس بک کی جانب سے جاب اینڈ ایمپلائی سرچ فنکشن متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔اور اس طرح کمپنیاں لوگوں کی شرمندہ کردینے والی تصاویر کو بھی نہیں دیکھ سکیں گے بلکہ مطلوبہ معلومات ہی ان کی رسائی میں ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…