پاکستان میں میسیج پر50روپے مانگنے والی ’’صبا ء‘‘برطانیہ پہنچ گئی،بڑے فراڈ کاانکشاف‎

4  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں صبا کے نام سے موبائل بیلنس لینے کا ٹرینڈ برطانیہ بھی جا پہنچا جہاں سارہ نامی لڑکی کا نام استعمال کر کے میسجز کے ذریعے موبائل بیلنس بٹوراجارہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب برطانیہ میں اسکیمر اور فراڈ کرنے والے سارہ کا نام استعمال کرکے خصوصاً والدین کو ایک ایس ایم ایس بھیج رہے ہیں جس میں 20 پائونڈ کی رقم مانگی جاتی ہے۔دھوکہ دہی کے اس نئے حربے میں سارہ اپنے والدین سے کہتی ہے

کہ میں کسی اور کے فون سے ایس ایم ایس کررہی ہوں اور گاڑی کو حادثہ پیش آگیا ہے۔ پلیز اس نمبر پر جواب دیجئے۔یہ پیغام اس طرح بھی ہوسکتا ہے:میں سارہ اس موبائل نمبر پر ہوں۔ میری دوست کا راستے میں انتقال ہوگیا ہے اور اس کی دوسری بہن شدید زخمی ہے کیونکہ ایک ایکسیڈنٹ ہوا ہے۔ مجھے سر پر چوٹ آئی ہے اور میرا ایکس رے ہوگا، وغیرہ۔پیغام کچھ ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک حادثے میں میری کچھ ہڈیاں فریکچر ہوئی ہیں اور یہ پیغام پڑھتے ہی مجھ سے رابطہ کیجئے۔میسج ملتے ہی جب کوئی اس پیغام کا جواب دیتا ہے تو وہاں سے 20 پائونڈ کے بیلنس کی درخواست آتی ہے کہ موبائل کارڈ کا نمبر بھیج دیا جائے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں بھی صبا نامی لڑکی کے نام پرموبائل بیلنس مانگا جاتا ہے وہ بھی اسی طرح کے جذباتی پیغام بھیجا کرتی تھی جو کے بعد میں پکڑی بھی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…