اکثر سوئچز میں دو ٹانگوںکے بجائے تین ٹانگیں کیوں ہوتی ہیں؟

20  اگست‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ بات آپ کے بھی مشاہدے میں آئی ہو گی کہ برقی آلات میں موجود سوئچ میں اکثر کی دوٹانگیں ہوتی ہیں جن میں سے ایک ٹانک گرم(کرنٹ)تار اور دوسری ٹھنڈی(نیوٹرل)کہلاتی ہے۔ سوئچ ساکٹ میں لگانے سے گرم اورٹھنڈی تار کی وجہ سے سرکٹ مکمل ہوتا ہے اور برقی آلہ بجلی موصول ہونے پر چلنے لگتا ہے لیکن اگر ان ٹانگوں میں سے

ایک ٹانگ بھی ٹوٹ جائے یا سوئچ سے نکال دی جائے تو سرکٹ مکمل نہیں ہو پاتا اور برقی آلہ اپنی کارکردگی دکھانے سے قاصر ہو جاتا ہے ۔یہ بات تو دو ٹانگوں والے سوئچ کی تھی مگر آپ نے اکثر یہ بھی دیکھا ہے کہ اکثر برقی آلات کے سوئچز تین ٹانگوں پر مشتمل ہوتے ہیں آخر یہ تیسری تار یا ٹانگ کس مقصد کے لئے لگائی جاتی ہے تو اس کا جواب بھی انتہائی آسان ہے۔گر دوتاروں کی وموجودگی میں ہمیں بجلی کا جھٹکا لگے تو سرکٹ مکمل ہونے کی وجہ سے یہ جھٹکا اس قدر شدید ہوتا ہے کہ ہماری جان بھی جاسکتی ہے اور اسی طرح اگر مین تار سے آنے والی بجلی کی تاروں کی سپلائی میں کسی بھی وجہ سے بہت زیادہ بجلی آجائے گھر میں موجود تمام اشیاءجل بھی سکتی ہیں اور گھر کوآگ لگنے کا خطربھی ہوسکتا ہے لہذا اس خطرے کو دور کرنے کے لئے ایک ارتھ کی تار بھی رکھی جاتی ہے جو کہ زمین کے اندر جاتی ہے۔کرنٹ زیادہ آنے کی صورت میں یہ تار اپنا کام کرتی ہے اور زائد بجلی کو زمین میں لے جاکر گھر اور اشیاءکو جلنے سے بچاتی ہے۔اگر ہمیں کرنٹ بھی لگ جائے تو یہ تار اپنا کام کرتے ہوئے جھٹکے کے اثر کو زائل کرتی ہے اور انسان کی زندگی محفوظ رہتی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…