فیس بک نے چپکے سے بڑی تبدیلی کر دی

12  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال کے آغاز میں فیس بک میسنجر پر اشتہارات کے حوالے سے آسٹریلیا اور تھائی لینڈ میں تجربہ کیا گیا تھا اور اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی اشتہاری کمپنی اس ایپ میں تشہیر کے لیے جگہ خرید سکتی ہے جس کے صارفین کی تعداد 1 ارب 20 کروڑ سے زائد ہے۔یہ اشتہارات دوستوں سے بات چیت کے دوران نظر نہیں آئیں گے بلکہ مین اِن باکس ٹیب میں چیٹ تھریڈز کےدرمیان کہیں ہوں گے۔فیس بُک

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ان اشتہارات کو مختلف ممالک کے صارفین کے لیے بتدریج شروع کیا جا رہا ہے اور سب سے پہلے امریکا اور پھر دیگر ممالک تک اسے توسیع دی جائے گی۔فیس بک نے یہ یقین بھی دلایا کہ وہ صارفین کے ذاتی پیغامات کی معلومات کو ٹارگٹ اشتہارات کے لیے استعمال نہیں کرے گی۔ یاد رہے گزشتہ سال بھی فیس بک نے میسنجر میں اشتہارات کے ایک فارمیٹ کو متعارف کرایا تھا مگر یہ برانڈز کے چیٹ بوٹ کی شکل میں تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…