پاکستانی نوجوان کا شاندار کارنامہ ،میڈیسن ایپ’ہائے ڈاکٹر‘ متعارف

7  جون‬‮  2017

ملتان(آئی این پی) دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ملتان کے آئی ٹی کے ہونہار طالب علم نے میڈیسن ایپ ‘ہائے ڈاکٹر’ متعارف کروادی، ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے ہی اسپیشلسٹ ڈاکٹر سے مشورہ بھی لیا جاسکتا ہے اور ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات بھی گھر بیٹھے منگوائی جاسکتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی ٹی کے شعبے میں تعلیم حاصل کرنے والے محمد زاہد نے ایک ایسی ایپ متعارف کروائی ہے جو شہریوں کو گھر بیٹھے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز سے لنک کرائے گی۔ محمد زاہد

نے میڈیسن ایپ’ہائے ڈاکٹر‘گوگل پلے اسٹور پر بھی متعارف کروا دی گئی ہے جسے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔محمد زاہد کے مطابق اس ایپ کے ذریعے کسی بھی بیماری کے متعلقہ ڈاکٹر کو سرچ کر کے اس سے کنسلٹ کیا جا سکتا ہے اور ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات کو گھر بیٹھے منگوایا بھی جاسکتا ہے۔ محمد زاہد کا مزید کہنا ہے کہ جلد ہی اس ایپ میں لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت بھی شامل کر دی جائے گی جس کے ذریعے لیبارٹری اسٹاف گھر آ کر ٹیسٹ کے لئے نمونے لے جائے گا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…