دنیا نئے دور میں داخل ۔۔۔! اے ٹی ایم کارڈ کے سائز کاکمپیوٹر،حیرت انگیز فیچرز سامنے آگئے

31  مئی‬‮  2017

تائیوان (مانیٹرنگ ڈیسک)موجودہ دورجدیدمیں آئے روززندگی کے ہرشعبے میں ترقی کی منازل تیزی سے طے کی جارہی ہیں ،اسی طرح دنیابھرمیں بینکنگ سیکٹرمیں بھی صارفین کوسہولیات کی فراہمی کےلئے مختلف عالمی کمپنیاں رقوم کی باآسانی منتقلی اوراستعمال کےلئے جدیدترین ٹیکنالوجی سامنے لارہی ہیں ۔اسی طرح دنیاکی معروف کمپنی انٹیل نے اے ٹی ایم اور کریڈٹ کارڈ کے سائز کا کمپیوٹر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

تائیوان میں جاری کمپیوٹکس 2017 کانفرنس میں انٹیل نے جہاں ایکس سیریز کے 18 کور کے پی سی متعارف کرائے، وہیں کمپنی نے دنیا کو حیران کردینے والا اعلان بھی کیا۔تفصیلات کے مطابق انٹیل نے اگست 2017میں کمپیوٹ کارڈکومتعارف کرانے کااعلان کردیاہے اوریہ کارڈجو ایک کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈ سائز کا ہوگا، مگر یہ کام کے حوالے سے کسی طرح بھی ڈیسک ٹاپ پی سی سے کم نہیں ہوگا۔ انٹیل کے کمپیوٹ کارڈ کی لمبائی 94.5، چوڑائی 55 اور موٹائی محض 5 ملی میٹر ہوگی، مگر اس میں 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کی جگہ ہوگی، جو کسی بھی بڑے اور اسمارٹ موبائل فون سے زیادہ یا اس کے برابر ہے۔لیکن اس کارڈ سائز پی سی کی خاص بات یہ ہوگی کہ اس کی رفتار موبائل فون سے زیادہ اور عام ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر سے زیادہ یا اس کے برابر ہوگی۔ کمپنی کے مطابق اس کمپیوٹ کارڈ کے 4 مختلف ماڈلز پیش کیے جائیں گے، جن کے سائز یکساں، مگر رفتار الگ الگ ہوگی۔کمپیوٹ کارڈ میں بلیو ٹوتھ، وائی فائی اور دیگر ڈیوائسز سے منسلک ہونے کی سہولت بھی شامل ہوگی۔واضح رہے کہ انٹیل کمپیوٹ کارڈ سمیت دیگر مصنوعات اور آلات اپنی پارٹنر کمپنیوں لینووو، ایچ پی اور ڈیل کے اشتراک سے متعارف کرائے گی۔نٹیل کامتعارف کرایاگیاکمپیوٹ کارڈبیک وقت کئی کام بھی کرنے میں آسانی فراہم کرکے گاجس سے صارفین کوکم وقت میں زیادہ کام کرنے کاموقع بھی ملے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…