صرف 10روپے یومیہ میں دس ایم بی پرسیکنڈ انٹرنیٹ ،فیس بک کی نئی سروس نے دنیا میں تہلکہ مچادیا

6  مئی‬‮  2017

ممبئی(این این آئی) فیس بک نے مختلف بھارتی کمپنیوں کے اشتراک سے ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے 700 مقامات پر سستی انٹرنیٹ سروس شروع کردی۔فیس بک نے بھارت میں سستی انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کا وعدہ گزشتہ برس کیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس منصوبے کے تحت فیس بک فوری طور پر بھارت کے 20 ہزار مقامات پر سستی انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،

جس سے کروڑوں شہری آن لائن ہوجائیں گے۔بھارتی اخبار کے مطابق ایکسپریس وائی فائی نامی اس منصوبے کو فیس بک نے ایئرٹیل سمیت دیگر کمپنیوں کے اشتراک سے شروع کیا۔ابتدائی طور پر اس منصوبے کو ریاست اتراکھنڈ، راجستھان، گجرات اور میگھالیہ کے 700 مقامات پر مختلف کمپنیوں کی شراکت داری سے شروع کیا گیا۔منصوبے کو 20 ہزار مقامات تک بڑھایا جائے گاایکسپریس وائی فائی منصوبے کے تحت شہریوں کو کم دام پر انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہوگی، صارف قریبی دکان یا فرنچائز سے رجسٹریشن کے بعد یہ سہولت حاصل کر سکیں گے۔اس منصوبے کے تحت تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت استعمال کرنے والے صارف کو یومیہ صرف 10 بھارتی روپے خرچ کرنا پڑیں گے، اس انٹرنیٹ کی رفتار 10 ایم بی پی ایس ہوگی، جو وائی فائی کے ذریعے تیز ترین رفتار سمجھی جاتی ہے۔خیال رہے کہ فیس بک کا ایکسپریس وائی فائی انٹرنیٹ کا منصوبہ بھارت سے قبل دیگر 4 ممالک میں جاری تھا، ہندوستان یہ سہولت حاصل کرنے والا پانچواں اور اب تک کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے۔اس سے قبل یہ منصوبہ ک، تنزانیہ، نائیجیریا اورانڈونیشیا میں شروع کیا گیا فیس بک کا ایکسپریس وائی فائی انٹرنیٹ کا منصوبہ بھارت سے قبل دیگر 4 ممالک میں جاری تھا، ہندوستان یہ سہولت حاصل کرنے والا پانچواں اور اب تک کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے۔اس سے قبل یہ منصوبہ ک، تنزانیہ، نائیجیریا اورانڈونیشیا میں شروع کیا گیا

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…