فیس بک صارفین کی تعداد میں اضافہ ۔۔ بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا گیا

5  مئی‬‮  2017

نیویارک(این این آئی)سماجی رابطوں کی ویسب سائٹ فیس کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں اس کے صارفین کی تعداد دو ارب تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس کے منافع میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیس بک کا کہنا تھا کہ فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد میں ہر ماہ ایک ارب 94 کروڑ تک کا اضافہ ہوا ہے جن میں سے ایک ارب 30 کروڑ روانہ کی بنیادوں پر استعمال کرتے ہیں۔امریکی کمپنی کے مطابق ابتدائی تین ماہ کے دوران کمپنی کو تین ارب ڈالر سے زائد کا منافع ہے۔تاہم فیس بک کا کہناتھا کہ اشتہارات سے ہونے والی آمدن میں کمی ہوئی ہے۔فیس بک کو حال ہی میں نفرت انگیز مواد، بچوں کے ساتھ زیادتی اور سوشل نیٹ ورک پر خود کو نقصان پہنچانے جیسے واقعات کے باعث شدید دباؤ کا برداشت کرنا پڑا۔ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اعلان کیا کہ وہ ویب سائٹ پر موجود مواد میں تبدیلی کے لیے تین ہزار اضافی افراد کو ملازمت پر رکھ رہے ہیں۔دنیا کی کل آبادی میں سے 25 فیصد ہر ماہ فیس بک کا استعمال کرتے ہیں، جبکہ زیادہ تر نئے صارفین یورپ اور شمالی امریکہ سے باہر کے ہیں۔ان نتائج کے بعد مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ صارفین کی بڑھتی تعداد کے باعث فیس بک کو یہ موقع ملا ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹ کو مزید پھیلا کر ٹی وی، ہیلتھ اور سیاست کی جانب بڑھے۔ان کا کہنا تھا کہ اس بنیاد کے بعد ہماری توجہ کمیونٹی بنانے پر ہو گی۔ بہت کچھ کرنے کو ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…