اب کیلیفورنیا میں الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس وصول ہوگا

14  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا اپنی معیشت میں بہتری کے لیے 2020 تک الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس وصول کرے گی۔کیلیفورنیا حکومت کو ایندھن اور ڈرائیورز کے بغیر چلنے والی گاڑیوں پر ٹیکس وصولی سے 10 سال کے اندر 52 ارب ڈالر کا

فائدہ ہوگا۔کیلیفورنیا کی اسمبلی نے الیکٹرک گاڑیوں سے ٹیکس وصولی کے بل کی منظوری دے دی، جس پر عمل درآمد 3 سال بعد ہوگا۔بل کے تحت کیلیفورنیا حکومت الیکٹرانک گاڑیوں پر 2 طرح کے ٹیکس وصول کرے گی، جس میں ایک رجسٹریشن ٹیکس اور دوسری سالانہ ٹیکس ہوگا۔الیکٹرانک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 100 ڈالر سے شروع ہوگی، جب کہ مختلف گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس بھی مختلف ہوگی۔الیکٹرانک گاڑیوں کے شوقین افراد کو سالانہ فیس کی مد میں بھی پیسے خرچ کرنا پڑیں گے، سالانہ فیس 25 ڈالر سے شروع ہوگی جب کہ کچھ گاڑیوں پر 175 ڈالر سالانہ کے حساب سے بھی ٹیکس عائد ہوگا۔دوسری جانب کیلیفورنیا کی معاشی اصلاحات کو دیکھتے ہوئے واشنگٹن ڈی سی سمیت دیگر 8 ریاستوں نے بھی الیکٹرانک گاڑیوں پر ٹیکس وصولی سے متعلق قانونی اصلاحات پر کام کرنا شروع کردیا۔خیال رہے کہ مختلف الیکٹرانک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیز کے مطابق حیران کن طور پر گزشتہ برس الیکٹرانک گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ 2040 تک دنیا کے روڈوں پر چلنے والی گاڑیوں میں سے 40 فیصد گاڑیاں الیکٹرانک ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…