برطانوی پارلیمنٹ حملے کے بعد ‘واٹس ایپ انکرپشن’ پر تنقید

27  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی وزیر داخلہ امبر رْڈ کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ اور پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دیگر ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز کو ‘دہشت گردوں کے چھپنے کا ذریعہ’ نہیں بننے دینا چاہیے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ‘دہشت گردوں کو چھپنے کے لیے

کوئی جگہ نہیں ملنی چاہیے اور انٹیلی جنس سروسز کو خفیہ میسجنگ سروسز تک رسائی حاصل ہونی چاہیے’۔برطانوی سیکریٹری داخلہ کا یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب یہ خیال کیا جارہا ہے کہ لندن کے ویسٹ منسٹر برج پر حملہ کرکے 4 افراد کو ہلاک کرنے والے شخص خالد مسعود نے حملے سے چند منٹوں قبل ‘واٹس ایپ استعمال کیا تھا’۔تاہم پولیس کو اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ خالد مسعود نے واٹس ایپ پر کیا پیغام بھیجا یا وصول کیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں واٹس ایپ نے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو اپنے تمام پیغامات کے لیے متعارف کرایا دیا تھا جس کے بعد حکومتیں چاہیں بھی تو صارفین کے بارے میں معلومات کو حاصل نہیں کرسکتیں اور اب کسی بھی صارف کے میسج، ویڈیو، وائس میسج یا کال وغیرہ کے راستے میں مداخلت نہیں کی جاسکتی۔واٹس ایپ نے اس تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب میسج ارسال کرنے اور وصول کرنے والا ہی اس میسج، ویڈیو وغیرہ کو دیکھ سکیں گے اور واٹس ایپ خود بھی چاہے تو اسے نہیں دیکھ سکتی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…