فیس بک کمنٹس میں جی آئی ایف بٹن کی آزمائش

27  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر تو آپ کو اینیمیٹڈ تصاویر پوسٹ کرنا پسند ہے تو اچھی خبر یہ ہے بہت جلد فیس بک پر آپ کمنٹس پر بھی جی آئی ایف امیجز کو پوسٹ کرسکیں گے۔ فیس بک نے آخرکار کمنٹس کے لیے بھی جی آئی ایف بٹن متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ویسے تو فیس بک پر 2015 سے ایسی اینیمیٹڈ تصاویر کو پوسٹ کرنا ممکن ہے

مگر کمنٹس میں صارفین کے لیے ایک مخصوص بٹن دینا ضرور ایک نئی چیز ہے۔فیس بک کے مطابق ‘ ہر ایک کو جی آئی ایف سے محبت ہے اور ہم جانتے ہیں کہ لوگ انہیں کمنٹس میں استعمال کرنا چاہتے ہیں، تو ہم اس اضافے کے لیے ٹیسٹ شروع کررہے ہیں اور توقع ہے کہ ایسا ہونے پر لوگ اپنے جذبات کو زیادہ سے زیادہ شیئر کرسکیں گے، تاہم ابھی یہ صرف ایک ٹیسٹ ہے’۔یہ جی آئی ایف کمنٹ بٹن فیس بک کے محدود صارفین کو دستیاب ہوگا اور بتدریج اسے دنیا بھر میں متعارف کرایا جائے گا۔یہ بٹن بالکل اسی طرح کام کرے گا جیسے فیس بک میسنجر میں، جس سے صارفین کو ٹرینڈنگ جی آئی ایف کو برا?ز کرنے اور مخصوص تصاویر کو سرچ کرنے کا موقع مل سکے گا۔یہ ٹیسٹ اگلے ہفتے سے شروع ہورہا ہے اور کب تک صارفین کو دستیاب ہوتا ہے اس بارے میں فی الحال کچھ کہنا مشکل ہے۔مگر یہ بات ضرور ہے کہ جب بھی یہ فیچر سامنے آئے گا موجودہ نیوز فیڈ بالکل بدل کر رہ جائے گا۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…