اسمارٹ فون ٹچ اسکرین کے لیے کس کی کھال استعمال کی جائے گی!جان کر آپ کو یقین نہیں آئیگا

15  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مچھلی کھانے میں انتہائی لذیز غذاء اور بہت سی بیماریو ں میں بھی مفید ہے لیکن آپ کو حیرانی ہو گی کہ مچھلی کے کھپروں (اسکیلز) میں ایسے مادّے شامل ہوتے ہیں جو دباؤ پڑنے پر بجلی پیدا کرتے ہیں اور انہیں استعمال کرتے ہوئے بجلی بنانے والے مختصر آلات یا نینو

جنریٹرز تیار کرلیے گئے ہیں جب کہ مستقبل میں ان کی مدد سے اسمارٹ فونز کی ٹچ اسکرین تیار کی جاسکے گی۔ رپورٹ کے مطابق پیزو الیکٹرک مٹیریلز یا داب برق مادّوں پر دباؤ پڑتا ہے تو وہ بجلی پیدا کرتے ہیں جب کہ بجلی گزارنے پر ان کا دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ مچھلی کے کھپروں میں پائے جانے والے کولاجن فائبرز میں پیزو الیکٹرک خصوصیات پائی جاتی ہیں یعنی نظری طور پر یہ ممکن ہے کہ مچھلی پکاتے ہوئے اس سے علیحدہ کیے گئے کھپروں سے کولاجن فائبرز الگ کرکے انہیں پیزو الیکٹرک آلات بنانے میں استعمال کرلیا جائے۔ماہرین نے اس مقصد کے لیے کلکتہ کے مقامی مچھلی بازار سے استعمال شدہ مچھلی کے کھپرے جمع کیے اور انہیں مختلف مرحلوں سے گزار کر ان میں سے کولاجن فائبرز الگ کرلیے۔ ان کولاجن فائبرز کو استعمال کرتے ہوئے انہوں نے ’’بایو پیزو الیکٹرک نینو جنریٹرز‘‘ تیار کیے جنہیں ’’انرجی ہارویسٹرز‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ تجربات کے دوران کولاجن فائبرز نے

ایک نیوٹن دباؤ پر تقریباً 5 پیکو کولمب جتنا الیکٹرک چارج پیدا کیا جو بہت مناسب ہے۔ بعد ازاں نظری اور تجرباتی آزمائشوں کے دوران اس بایو پیزو الیکٹرک نینو جنریٹر کی کارکردگی کی تصدیق ہوئی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…