چین کی پراسرار خلائی سرگرمیاں،کس سیارے پر اترنے کی تیاریاں ہورہی ہیں؟ حیرت انگیزانکشافات

3  مارچ‬‮  2017

بیجنگ (آئی این پی ) 2020ء میں مریخ پر ایک تحقیقی خلائی جہاز بھیجنے کے بعد چین تین اجرام فلکی کی تحقیقات کرنے اور سائنسی تحقیق کرنے کے لئے ان میں سے ایک پر اترنے کا منصوبہ رکھتا ہے ۔یہ بات چینی سیارچہ ریسرچ کے ماہرنے بتائی ہے۔چین کی مرکزی کابینہ (سٹیٹ کونسل ) کے دفتر نشرو اشاعت کی طرف سے حال ہی میں جاری کئے جانیوالے قرطاس ابیض’’2016ء میں چینی خلائی سرگرمیاں ‘‘میں آئندہ پانچ

برسوں میں ملک کی خلائی صنعت کے اہم کاموں کی وضاحت کرتے ہوئے اجرام فلکی کی تحقیقات کا بھی ذکر کیا گیا ہے،چینی سائنس اکادمی کی پرپل ماؤنٹین ابزرویٹری کے ایک محقق اور چین میں گہری خلائی تحقیقات کے سائنسی مقاصد کیلئے ماہرین کی کمیٹی کے رکن جائی جیانگ ہوئی نے آئندہ دو دہائیوں میں چین کی گہری خلائی تحقیق کے اہم سائنسی مقاصد کے بارے میں ماہرین کی بحث و تمحیص میں حصہ لیا ، کمیٹی نے بنیادی طورپر مریخ کی مہم جوئی کے بعد سیارچوں اور اس کے بعد مشتری اور اس کے قمری نظام کی مہم جوئی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ماہرین کا منصوبہ یہ ہے کہ کسی سیارچے کے ذریعے خلائی تحقیقی جہاز بھیجا جائے جو ایک مدت کیلئے کسی سیارچے کے ساتھ شانہ بشانہ پرواز کرے اور سطح پر نمونوں کا تجزیہ کرنے کے لئے کسی تیسرے سیارچے پر اترے ، اب تک صرف اور امریکہ اور جاپان نے اجرام فلکی پر تحقیقاتی خلائی جہاز اتارے ہیں ، جاپان کا خلائی تحقیقاتی جہاز ہایا گوسا 1-سیاجہ ایٹو پاوا پر اترا اور نمونے لے کر زمین پر واپس آیا ، جائے نے کہا کہ چین 2017 ء ، ای 5-چاند پر قمری خلائی تحقیقی جہاز بھیجے گا اور نمونے لے کر واپس آئے گا، اگر یہ مشن کامیاب رہا تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ جاپان کی طرح چین مستقبل میں زمین پر تجربہ گاہوں میں مطالعے کیلئے اجرام فلکی سے نمونے واپس لانے کے قابل ہو جائے گا ،

سائنسدان زمین کے ساتھ ٹکرانے کے امکان کا تجزیہ کرنے کے لئے زمین کے قریب سیارچوں کا سراغ لگانے کو ترجیح دیں گے ، اس کے ساتھ وہ سیارچوں کی تشکیل اور ارتقاع کا جائزہ لینے کے بھی خواہاں ہیں جس سے شمسی نظام کی اصلیت پرروشنی ڈالی جا سکے گی ، اس کے علاوہ زمین پر زندگی اور پانی کی اصلیت پر روشنی ڈالی جا سکے گی ،چین سیارچہ 1996ایف جی 3پر اترنے اور قریبی مشاہدہ کرنے کے لئے ایپو فیئس نامی سیارچے کے ساتھ ساتھ ایک تحقیقی خلائی جہاز اڑانے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…