’’سام سنگ کے دیوانے ہو جائیں تیار ‘‘ کمپنی کون سا ایسا موبائل فون متعارف کرانے جا رہی ہے جس میں ایسا فیچر ڈالا گیا ہے جو ابھی تک کسی اور موبائل میں نہیں

16  فروری‬‮  2017

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)سام سنگ نے اپنے ایک فلیگ شپ فون کا نام بدلنے کا فیصلہ کرلیا اور اب وہ گلیکسی ایس 8 ایج کی بجائے پلس ہوگا۔ یہ بات سام سنگ کے نئے فون کے حوالے سے نئی لیکس میں سامنے آئی۔سام سنگ کی جانب سے یہ فون اس بار موبائل ورلڈ کانگریس کی جانب سے تو متعارف نہیں کرایا جارہا اور اس سے نوکیا کو فائدہ ہونے کا امکان ہے تاہم اس ڈیوائس کی جھلک ضرور اس ایونٹ میں سامنے لائی جاسکتی

ہے جو صارفین کو متوجہ کرنے کے لیے کافی ثابت ہوگی۔ پہلے یہ اطلاعات سامنے آچکی ہیں کہ یہ سام سنگ کا پہلا بیزل لیس یا ایج لیس فون ہوگا مگر اس کے دونوں ماڈلز کا سائز گلیکسی ایس سیون اور ایس سیون ایج سے بڑا ہوگا۔اس فون میں آڈیو جیک، ٹائپ سی یو ایس بی اور پہلے سے بہتر کیمرہ وغیرہ تو ہوں گے مگر ہوم بٹن کو ممکنہ طور پر ختم کردیا جائے گا۔ اسی طرح یہ سام سنگ کا پہلا فون ہے جس میں کمپنی کا اپنا ڈیجیٹل اسسٹنٹ بھی متعارف کرایا جائے گا۔سام سنگ کے اس نئے فلیگ شپ فون میں ایسا فیچر پیش کیا جانے والا ہے جو اس وقت آئی فون یا کسی اور اینڈرائیڈ فون میں موجود نہیں۔ خود سوچیں کہ ایک بہترین اسمارٹ فون آپ کے ہاتھ میں ہو مگر اس کے ساتھ وہ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کا کام بھی کرے تو کیا ہوگا؟رپورٹ میں یہی دعویٰ سامنے آیا کہ گلیکسی ایس 8 کسی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کی طرح بھی کام کرسکے گا۔ اسی طرح اس کا ڈسپلے یا اسکرین ایسی ہوگی جو صارفین نے آج تک نہیں دیکھی ہوگی۔ اس میں انفینٹی اسکرین ہے جو کہ ورچوئل طور پر اس فون کے فرنٹ پینل کو کور کرے گی یا یوں کہہ لیں کہ مکمل طور پر فرنٹ پر بس پوری اسکرین ہوگی جسے ایج لیس اسکرین بھی کہا جاتا ہے اور فنگر پرنٹ اسکینر بیک پر چلا جائے گا

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…