بغیر انٹرنیٹ کے وٹس ایپ سے پیغامات بھیجیں اور وصول کریں طریقہ کار کیا ہے؟ جانئے

25  جنوری‬‮  2017

لندنـ(مانیٹرنگ ڈیسک)واٹس ایپ کے استعمال میں اچانک انٹرنیٹ منقطع ہونے پر شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ایک لمبا سارا پیغام لکھا ہوتا ہے لیکن جب پوسٹ کرنے کا وقت آتا ہے تو انٹرنیٹ چلا جاتاہے ،جس کی وجہ سے سار ا پیغام ضا ئع ہو جاتا ہے

۔واٹس ایپ میں اب آپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی میسجز کو ارسالکرسکیں گے۔جی ہاںواٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے یہ اپ ڈیٹ کی ہے جو انہیں آف لائن پیغامات بھیجنے کی سہولت فراہم کرے گی۔بسوہ اپنے پیغامات تحریر کرکے سینڈ پر کلک کردیں گے اور جب ان کی ڈیوائس موبائل ڈیٹا یا وائی فائی سے انٹرنیٹ سے کنکٹ ہوگی تو یہ پیغامات سینڈ ہوجائیں گے۔ہوسکتا ہے کہآپ کو علم نہ ہو مگر اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پر یہ فیچر گزشتہ سال جون سے موجود ہے۔اس سے پہلے آئی او ایس ڈیوائسز پر اگر انٹرنیٹ موجود نہیں ہوتا تو وہاں سینڈ کا بٹن ڈس ایبل ہوجاتا تھا اور وہ پیغام ٹیکسٹ باکس میں پھنس جاتا تھا۔تو صارفین کو آن لائن ہونے پر واپس جاکر ہر چیٹ باکس کو کھول کر سینڈ کا بٹن دبانا پڑتا تھا۔اور ہاں واٹس ایپ نے آئی او ایس ڈیوائس میں بیک وقت 30 فوٹوز یا ویڈیوز ایک ساتھ بھیجنے کا فیچر بھی متعارف کرا دیا ہے، پہےل دس سے زیادہ فوٹوز بھیجنا ممکن نہیں تھا۔یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا تاہم جلد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…