یہ بھاری بھر قیمتی پتھرکہاں موجود ہے اور اگر یہ زمین پر آ گرا تو کیا ہو جائے گا؟

22  جنوری‬‮  2017

لندن(آئی این پی)برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق 200کلومیٹر چوڑا یہ خلائی پتھر مریخ اور مشتری کے درمیان موجود ہے اور اپنے مدار میں سورج کے گرد چکر لگا رہا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ بڑے سائز کا سیارچہ نما خلائی پتھر آئرن، نکل اور سونے جیسی قیمتی دھاتوں کا بنا ہوا ہے۔ اس کی مالیت اتنی زیادہ ہے کہ اگر سائنسدان اسکا چھوٹا سا ٹکڑا بھی زمین پر لانے میں کامیاب ہو گئے تو عالمی معیشت تہہ و بالا ہو جائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پتھر میں موجود صرف آئرن کی مالیت 10ہزار کواڈریلین ڈالر (1کروڑ ٹریلین ڈالر)ہے، جبکہ اس کے مقابلے میں ہماری پوری دنیا کی معیشت 73.7ٹریلین ڈالر کی حامل ہے۔ ناسا خلائی راکٹ کے ذریعے اس پتھر پر ایک مشن بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اس مشن میں ناسا کی سرکردہ سائنسدان اور ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ ارتھ اینڈ سپیس ایکسپلوریشن کی ڈائریکٹر لنڈے ایلکنز ٹینٹن بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ناسا کے پاس تاحال ایسی ٹیکنالوجی نہیں ہے کہ وہ اس ”سائیکی“نامی پتھر کو زمین پر لا سکے۔ مذکورہ مشن 2023ءمیں روانہ کیا جائے گا اوراسے اس پتھر تک پہنچنے میں 7سال کا عرصہ لگے گا۔ یہ 2030ءمیں وہاں پہنچے گا اور پتھر کا معائنہ کرکے ناسا کو رپورٹ بھیجے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…