’’فیس بک‘‘ کا جرمنی میں جھوٹی خبروں کی نشاندہی کیلئے نئے ٹولز متعارف کروانے کااعلان

16  جنوری‬‮  2017

نیویارک(آئی این پی)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’فیس بک‘‘ نے جرمنی میں جھوٹی خبروں کی نشاندہی کیلئے نئے ٹولز متعارف کروانے کااعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق فیس بک جرمنی میں نئے ٹولز متعارف کروا رہی ہے جن کی مدد سے جعلی خبروں کی نشاندہی ممکن ہو جائے گی۔فیس بک جو کہ دنیا کا سب سے بڑا سماجی نیٹ ورک ہے کے مطابق اب جرمن صارفین غلط خبروں کی نشاندہی کر سکیں گے۔

اس کے بعد متعلقہ خبروں کو تھرڈ پارٹی یعنی جانچ کے لیے بھجوایا جائے گا اور اگر یہ تصدیق ہو گئی کہ خبر قابلِ بھروسہ نہیں تو پھر نیوز فیڈ میں اسے ڈسپیوٹڈ یعنی متنازع قرار دیا جا سکے گا۔جرمن زبان میں فیس بک انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ‘گذشتہ ماہ ہم نے ان اقدامات کے بارے میں اعلان کیا تھا جو کہ غلط خبروں سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں فیس بک پر یہ اپ ڈیٹس جرمنی میں میسر ہوں گی۔یاد رہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخاب کے موقع پر فیس بک پر کڑی تنقید کی گئی تھی اور بہت سے صارفین کی جانب سے یہ شکایات بھی سامنے آئیں کہ فیس بک مبینہ طور پر غلط خبریں پھیلا کر انتخاب پر اثر انداز ہو رہی ہے۔اب جرمنی کی حکومت نے بھی یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ غلط خبروں کی وجہ رواں برس جرمن انتخابات پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔سوشل نیوز سائٹ بز فیڈ نے گذشتہ ہفتے فیس بک کے ایسے صفحات کی نشاندہی کی تھی جن کی مدد سے جرمن چانسلر کے بارے میں غلط خبریں پھیلائی جا رہی تھیں۔جرمن وزیرِ انصاف نے فیس بک کو غلط خبروں کے حوالے سے خبردار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ جرمنی میں ہتکِ عزت کے قانون کا احترام کرے کیونکہ یہاں امریکہ کے مقابلے میں قانون زیادہ سخت ہے۔نئے انتظامات میں جرمن صارفین کسی دوسرے صارف کی پوسٹ کے بارے ‘غلط خبر کی نشاندہی’ کے لیے مخصوص آپشن سلیکٹ کر سکیں گے جس کے بعد اس کی باقاعدہ جانچ پڑتال ہو گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…