بجلی سے چلنے والی بسیں, بڑے ملک نے خریدنے کیلئے چین سے رابطہ کر لیا

15  جنوری‬‮  2017

بیونس آئرس (آئی این پی) ارجنٹائن نے چینی کمپنی بی وائی ڈی سے بجلی سے چلنے والی بسیں خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے ، یہ بسیں مختلف شہروں میں پائلٹ پراجیکٹس کے تحت چلائی جائیں گی ، ارجنٹائن کے ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی کمپنی سے بسیں خریدنے کا فیصلہ کئی کمپنیوں کے مقابلے میں کیا گیا ہے ، ارجنٹائن کی حکومت 50بسوں کا ایک بیڑہ چین سے خریدے گی ، 12میٹر لمبی کی ان بسوں کی فراہمی کیلئے پانچ کمپنیوں نے ٹینڈر داخل کئے تھے تا ہم چینی کمپنی بی وائی ڈی کو کامیاب قرار دیا گیا ، یہ بجلی سے چلنے والی بسیں اس سے قبل لندن میں استعمال کی جارہی ہیں ، چینی کمپنی بسوں کی تیاری کا ایک پلانٹ ارجنٹائن میں لگانے کا منصوبہ بھی بنا رہی ہے جس سے ارجنٹائن میں سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو گا اور مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ، بی وائی ڈی کا ہیڈ کوآرٹر چین کے صوبے شینزن میں ہے اور دنیا بھر میں اس کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار ملازمین کام کرتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…