گیلکسی نوٹ سیون،کمپنی نے اہم اعلان کردیا

11  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں گیلکسی نوٹ سیون فون کے ازخود بھڑک کر جلنے اور راکھ ہونے کے کئی واقعات کے بعد سام سنگ کمپنی نے گیلکسی نوٹ سیون موبائل فون کی فروخت اور پیداوارمستقل طورپربندکرنے کااعلان کردیاہے ۔اس سلسلے میں کمپنی کاکہناہے کہ وہ اس مسئلے کاحل تلاش کررہے ہیں اورجب تک مستقل حل سامنے آتااس وقت تک گیلکسی نوٹ سیون کی پیداوارمستقل طور پر بند کردی گئی ہے ۔کمپنی کے مطابق رواں سال اگست میں لانچ کئے جانے والے اس فون کی عوام میں خوب پذیرائی ہوئی لیکن کچھ روزبعدہی درجنوں صارفین نے اس کے جلنے کی شکایت کی کہ یہ فون پائیدارنہیں ہے اوراس کی بیٹری گرم ہونے پرپھٹ جاتی ہے ۔ان واقعات کے ایک ہفتے بعد سام سنگ نے فون تبدیل کرنے کی سکیم شروع کی لیکن ان میں سے بھی بعض فون میں وہی شکایت دیکھی گئی تھی۔ امریکا میں فون تبدیل کرنے کا یہ پروگرام پیش کردیا گیا ہے لیکن یورپ اورایشائی ممالک میں فون تبدیلی کاپروگرام ابھی شروع کرنے کافیصلہ نہیں ہواہے ۔تاہم کمپنی کے مطابق 2017کے دوسرے ماہ گیلکسی ایس 8 اور گیلکسی ایس 8 ایج ریلیز کردیئے جائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…