پاکستانی عوام کیلئے خوشخبری, ہواوے نے ایک بار صارفین کیلئے دلچسپ چیزمتعارف کرادی

23  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہواوے پاکستان ایک مرتبہ پھر اپنے صارفین کیلئے دلچسپ اور تفریحی سے بھرپور مہم’’ہواوے لائیو‘‘ لے کر آیا ہے جہاں گانا گانے کے شوقین نوجوانوں کو اس مہم کے ذریعے خود میں چھپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع مل سکے گا۔ہواوے پاکستان کی اس مہم کے دوران ایک میوزیکل فلوٹ کے ذریعے ملک بھر میں مایہ ناز اور معروف تعلیمی اداروں اور معروف کاروباری مراکز میں گانے کے شوقین افراد کو اس مہم کا حصہ بننے کی دعوت دی جائیگی اور ان کے اندر چھپے ٹیلنٹ کو باہر نکالنے کا موقع فراہم کیا جائیگا،اس فلوٹ کے ساتھ ساتھ ہواوے نے ہواوے لائیو کے نام سے ایک ایپ بھی متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے شرکاء اپنے گانے ریکارڈ کرکے بھی ارسال کرسکتے ہیں جو کہ فلوٹ کے ذریعے حاضرین کو سنائے جائینگے۔
ہواوے کی اس مہم میں ملک کے نامور گلوکار امانت علی خان ،علی سیٹھی اور نبیل شوکت منصفین کے فرائض سر انجام دینگے،امانت علی کا شمار ملک کے انتہائی باصلاحیت گلوکار،اداکار اور قلمکار میں کیا جاتا ہے،انہوں نے ’’سارے گاما پا ‘‘ سے شہرت حاصل کی اور متعدد پاکستانی فلموں کیلئے پس پردہ موسیقی بھی دی،نبیل شوکت کا شمار بھی ابھرتے ہوئے گلوکاروں میں کیا جاتا ہے اور حال ہی میں انہوں نے موسیقی کے مقابلے’’سر کشیترا‘‘ میں کامیابی حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،نبیل شوکت کے گیت’’بلھیا‘‘ کو بھی ان کے مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی،علی سیٹھی کاشمار بھی میوزک انڈسٹری کے ہونہار سپوت کے طور پر کیا جاتا ہے ،علی سیٹھی فلم منٹو اور 147The Reluctant Fundamentalist148, کیلئے پس پردہ موسیقی بھی دے چکے ہیں۔اس مہم میں حصہ لینے کے خواشمند ہواوے لائیو ایپ کے ذریعے اپنے گائے ہوئے گیت ریکارڈ کرسکتے ہیں اور شارٹ لسٹ کئے گئے گیت ہی ہواوے کی جانب سے اپنی ایپ پر اپ لوڈ کئے جائینگے جہاں حتمی آڈیشن کے بعد تین امیدواروں کو اگلے مرحلے کیلئے چنا جائیگا،اس مہم کی خاص بات یہ ہے کہ مقابلے میں شرکت کے جو خواشمند فلوٹ تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے وہ ہواوے لائیو ایپ کے ذریعے بھی اس مقابلے میں شریک ہوسکتے ہیں ،اس مہم کے اختتام پر ہواوے کی جانب سے ایک کنسرٹ منعقد کیا جائیگا جہاں منصفین کے فیصلے اور حاضرین کی ووٹنگ کے بعد فائنل امیدوار کا چناؤ کیا جائیگا،ہواوے کی اس مہم میں کامیاب ہونے والے امیدوار کو ہواوے لائیو کنٹسٹ کے سپر اسٹار کی حیثیت سے نہ صرف مستقبل میں گلوکاری کے مواقع فراہم کئے جائینگے بلکہ فاتح گلوکار کو کنسرٹ میں مہم کے منصفین کے ساتھ گلوکاری کا موقع بھی فراہم کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…