ٹویٹر صارفین کیلئے شاندار خبر

1  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے صارفین کو ویڈیوز پوسٹ کرکے پیسے کمانے کی پیشکش کردی۔جی ہاں 30 اگست سے ٹوئٹر نے صارفین کی توجہ مرکوز کرنے کے لیے ایک اسکیم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت وہ اپنی بنائی ہوئی ویڈیوز شیئر کرکے پیسے کماسکتے ہیں۔اس کے لیے صارفین کو ٹوئٹر کی انگیج ایپ پر جاکر پروگرام میں اپلائی کرنا ہوگا جس کے بعد ویڈیو شیئر کرنے پر ان کے سامنے ایک باکس آئے گا جس پر مارک کرنے سے وہ عندیہ دیں گے کہ وہ اس کی پری رول پروموشن یا اپنی ویڈیوز میں اشتہارات کے اضافے کے لیے تیار ہیں۔اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 70 فیصد صارف کو ملے گا جبکہ 30 فیصد ٹوئٹر خود رکھے گا۔
اس پروگرام میں ہر کوئی اپلائی کرسکتا ہے مگر ٹوئٹر چاہتا ہے کہ اس پروگرام کو خاص طور پر ایسے صارفین استعمال کریں، جن کی ویڈیوز اور دیکھنے والوں کی تعداد زیادہ ہو۔ٹوئٹر کے بلاگ پوسٹ پر سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ میں آنے والی سب سے بڑی تبدیلی کا اعلان کیا گیا۔زیادہ فالورز والے مقبول ٹوئٹر صارفین اس پروگرام سے آمدنی کا بڑا حصہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔ٹوئٹر کو توقع ہے کہ ہائی پروفائل شخصیات اور میڈیا برانڈز عام لوگوں کو اپنی جانب کھینچنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔اس طرح کے پروگرامز دیگر سوشل نیٹ ورکس پر بھی ہیں جیسے فیس بک لائیو ویڈیوز پر معاوضے کی پیشکش کررہی ہے تاہم وہ فی الحال بڑے میڈیا اداروں کو ہی ادائیگی کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…