اب تک آنے والے تمام موبائلز میں سب سے زبردست موبائل، کیمرہ بھی ایسا بہترین کہ ماہرین بھی حیران رہ گئے

29  اگست‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بہتر سے بہترین کی دوڑ میں لگی معروف موبائل کمپنیاں نئے سے نیا موبائل سامنے لانے میں مصروف ہیں۔نئی ٹیکنالوجی، زبردست فیچرز اور دلکش انداز ان سب کمپنیوں کا وطیرہ ہے۔ تو قارئین دل تھام کر بیٹھئے چونکہ ٹیکنالوجی کی دنیا کے سپر مین ’’سام سنگ ‘‘ نے ایک نیا اور بہترین خصوصیات کا حامل موبائل فون متعارف کرایاہے جس کے کیمرے نے ماہرین کو حیران کر دیا ہے۔سام سنگ نے گزشتہ دنوں اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون گلیکسی نوٹ 7 متعارف کرایا تھا اور اب اسے رواں سال کی سب سے بہترین ڈیوائس قرار دیا گیا ہے۔گلیکسی ایس سیون ایج کو اس سے پہلے سال کا بہترین اسمارٹ فون سمجھا جارہا تھا مگر نوٹ سیون کے فیچرز خاص طور پر کیمرے نے ماہرین کو حیران کردیا ہے۔ماہرین کا تو دعویٰ ہے کہ یہ وہ فون ہے جس میں اب تک کا سب سے بہترین اسمارٹ فون کیمرہ دیا گیا ہے۔5.7 انچ اسکرین کے اس فون کا کیمرہ ویسے تو 12 میگا پکسلز ہے مگر اس سے لی جانے والی تصاویر کے معیار کا مقابلہ آئی فون سکس پلس سے لے کر کوئی اور فون نہیں کرسکتا۔ماہرین کے مطابق غروب آفتاب کے وقت بھی جب اکثر موبائل فون کے کیمرے اچھی تصویر لینے میں ناکام رہتے ہیں، گلیکسی نوٹ سیون سے ہائی کنٹراسٹ امیج لی جاسکتی ہے۔کیمرے میں دیا گیا ایف 1.7 آپرچر کم روشنی میں بھی اچھی تصویر لینے میں مدد دیتا ہے جبکہ بیک گراؤنڈ کو امیج خراب نہیں ہونے دیتا۔ماہرین کے بقول اس فون سے اتنی اچھی تصاویر لی جاسکتی ہیں جو 6 ہزار ڈالرز (چھ لاکھ پاکستانی روپوں سے زائد) کے ڈی ایس ایل آر کیمرے سے لینا عام لوگوں کے لیے مشکل ہوتا ہے۔اس فون کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں سام سنگ نے پہلی بار ریورس ایبل یو ایس بی سی پورٹ کو شامل کیا ہے جبکہ ایس پین اسٹائلوس میں دباؤ کی حد کو زیادہ بہتر کیا گیا ہے۔سام سنگ کا تو دعویٰ ہے کہ آدھے گھنٹے تک اس فون کو پانی میں ڈال کر رکھا جائے تو کچھ نہیں ہوتا جبکہ اس دوران ایس پین کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 820 پراسیسر اور 4 جی بی ریم ہے جو اس کی رفتار کو تیز بناتے ہیں، خاص طور پر تھری ڈی گیمز کھیلنے پر بھی اس کی رفتار اور ویڑولز متاثر نہیں ہوتے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…