ایپل کے آپریٹنگ سسٹم کی بڑی خامی ایسا انکشاف کہ آئی فون استعمال کرنے والوں کے ہوش اڑ گئے

26  اگست‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیکنالوجی کی معروف امریکی کمپنی ایپل کے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں ایسی خامیوں کا پتہ چلا ہے جن کی وجہ سے کسی بھی ایپل ڈیوائس پر صرف ایک خاص لنک پر کلک کرنے کی صورت میں اس پر ’سپائی ویئر‘ انسٹال کیا جا سکتا ہے۔جس کے ذریعے جاسوسی انتہائی آسانی سے ممکن ہے۔ایپل کے آپریٹنگ سسٹم میں ان خامیوں کے بارے میں اس وقت پتہ چلا جب انسانی حقوق کے ایک وکیل احمد منصور نے ایپل کی سکیورٹی کے ماہرین کو انھیں ملنے والے عجیب ٹیکسٹ پیغامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
احمد منصور کی نشاندہی کے بعد ایپل کی سکیورٹی کے ماہرین کو ایپل کے کوڈ میں تین نامعلوم خامیوں کے بارے میں پتہ چلا۔ایپل نے ان خرابیوں کو دور کرنے کے لیے ایک نیا سافٹ ویئر پیچ جاری کیا ہے۔ایپل کی سکیورٹی پر مامور دو کمپنیوں سیٹیزن لیب اور لک آؤٹ کا کہنا ہے انھوں نے اس خرابی کے دور ہونے تک اس کی تفصیل عام نہیں کی۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں رہنے والے انسانی حقوق کے ایک وکیل احمد منصور کو یہ پیغامات 10 اور 11 اگست کو ملے تھے۔ان پیغامات میں احمد منصور سے کہا گیا کہ اگر وہ ان لنکس پر کلک کریں تو انھیں یو اے ای کی جیلوں میں ہونے والے مبینہ تشدد کے ’رازوں‘ کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…