بین الاقوامی مقابلہ، پاکستان کو بڑی خوشخبری مل گئی

26  جون‬‮  2016

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)خصوصی بچوں کیلئے گیمز تیار کرنے والی ایک پاکستانی کمپنی نے امریکا میں ہونے والے ایک مقابلے میں تیسرا انعام اپنے نام کرلیا اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے زیرتحت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ مقابلے میں پاکستان کی ونڈر ٹری کمپنی نے تیسرا انعام حاصل کیاونڈر ٹری مائیکرو سافٹ کائینیکٹ ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے خصوصی بچوں کے انٹرایکٹو ٗaugmented رئیلٹی گیمز تیار کرتی ہے ٗ کمپنی کی ٹیم میں معروف ماہرین نفسیات اور اساتذہ شامل ہیں۔یہ کمپنی متعدد اداروں کے ساتھ شراکت داری بھی قائم کیے ہوئے ہے تاکہ خصوصی بچوں کے لیے ایسی گیمز تیار کی جاسکیں جن سے ان کی گھر بیٹھے فزیکل تھراپی، بائیو فیڈ بیک اور ٹریکنگ پر توجہ مرکوز کی جاسکے۔ کمپنی کی گیمز میں آگمینٹڈ رئیلٹی ٹٰکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ بچے کو ایک انٹرایکٹو دنیا فراہم کی جاسکے سے ان کی توجہ مرکوز کرنے، عزم کی صلاحت میں اضافے کے ساتھ مخصوص صلاحتوں میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ گیمز کو کھیلنے کے کائینیکٹ وی ٹو سنسر، ایک لیپ اور ایک ٹی وی اسکرین کی ضرورت ہوتی ہے۔ونڈر ٹری کے سی ای او اور شریک بانی محمد وقاص نے بتایا کہ جی ای ایس 2016 ایک غیرمعمولی تجربہ تھا یہ پورا سفر ہم سب کے لیے سیکھنے کے ایک انمول موقع کی طرح تھا، آج کی کامیابی سے وہ نکتہ ثابت ہوتا ہے جو میں اور میرے دیگر ساتھی گزشتہ ڈیڑھ سال سے ثابت کرنے کے لیے کام کررہے ہیں کہ ہماری گیمز خصوصی بچوں کے نصاب سیکھنے کے عمل میں انقلاب برپا کرسکتی ہیں۔ مقابلے میں ونڈر ٹری کے سامنے 15 امیدوار تھے جن کا انتخاب دنیا بھر میں 1074 ٹیموں میں سے کیا گیا تھا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…