بہترین کاروباری منصوبہ اور پلان کی تخلیق ،امریکا میں 2پاکستانی نژاد طالب علموں نے کمال کردکھایا،بڑاانعام جیت لیا

22  مئی‬‮  2016

ٹیکساس(آئی این پی) امریکہ میں شعبہ بزنس ایڈمسٹریشن کے2 پاکستانی نژاد طالب علموں نے 10ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی آف ٹیکساس آرلنگٹن کے شعبہ بزنس ایڈمسٹریشن کے پاکستانی نژاد امریکی طالب علم راجہ راحیل اختر خانزادہ اور ان کے دوست نے یونیورسٹی آف ٹیکساس آرلنگٹن میں بہترین کاروباری منصوبہ اور پلان تخلیق کرنے پر یونیورسٹی کی جانب سے 10ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا۔فورٹ ورتھ میں قائم بزنس فرم کی جانب سے طالب علموں کومفت مشاورت ،کاروبار کیلئے گائیڈ لائن بھی فراہم کی جائے گی۔ یونیورسٹی آف ٹیکساس آرلنگٹن کے طالب علموں کی کی حوصلہ افزائی کیلئے مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے تحت مختلف شعبہ جات میں امریکی نوجوان نسل کو کاروباری مواقع کے فروغ ،باہمی تجارت میں وسعت اور نوجوانوں کو خود مختار بنا کر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا مقصد تھا۔یونیورسٹی کے متعدد طلبا وطالبات نے مقابلے میں حصہ لے کر مختلف شعبہ جات میں بزنس سے متعلق پراجیکٹ پیش کئے،مقابلے کئی راؤنڈ ز پر مشتمل تھے جس کے بعد بزنس کے ماہرین نے تمام طالب علموں کے پراجیکٹس اور بزنس پلان سمیت طلبہ و طالبات سے اس ضمن میں پرزنٹیشن بھی لی گئیں تاہم مختلف راؤنڈ کے بعد بالاآخر ججز نے راجہ راحیل خان زادہ اور ان کی ٹیم کو اس انعام کا حق دار قرار دیا۔راجہ راحیل اور ان کی ٹیم نے ایک بزنس کا ایک ایسا سافٹ وئیر تیار کرنے کا منصوبہ تخلیق کیا ہے جو مستقبل میں امریکا سمیت دنا بھر میں بزنس کی خرید و فروخت میں اہم اور معاون ثابت ہو گا۔یونیورسٹی کے پروفیسر میتھو کلارک اس پراجیکٹ کے انچارج تھے۔ جیتنے والی ٹیم کو نہ صرف 10ہزارامریکی ڈالرز ملیں گے بلکہ ان کی کمپنی کو آفس سمیت گائیڈ لائن اور مزید سرمایہ کاری بھی فراہم کی جائے گی۔فورٹ ورتھ میں قائم غیر سرکاری فرم ٹیک فورٹ ورتھ سر انجام دے گی،یہ فرم کاروبار میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ و طالبات کیلئے پر کشش مراعات کی فراہمی ان کو گائیڈ لائن فراہم کرتے ہوئے بزنس کیلئے وسائل اور سرمایہ کاری فراہم کرتی ہے تاکہ نوجوان اپنے خوابوں کی تکمیل کرتے ہوئے مذکورہ فرم 1998ء سے خدمات سر انجام دے رہی ہے جو بہترین منصوبوں کے حامل نوجوانوں کو ان کے پاؤ ں پر کھڑا کرنے میں ان کی بھر پور مدد کرتی ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…