برطانوی موبائل نیٹ ورک ای ای نئے ایکشن کیمرے متعارف کرواے گا

9  جون‬‮  2015

لندن(نیوزڈیسک)برطانوی موبائل نیٹ ورک ای ای نئے ایکشن کیمرے متعارف کروا رہا ہے۔ ان کیمروں کے ذریعے پی سات سوبیس تک کی ہائی ڈیفنیشن ویڈیوز کو براہِ راست انٹرنیٹ پر نشر کیا جا سکے گا۔صارفین کو ان کیمروں کے استعمال کے لیے 4G کنکشن کا اضافی معاوضہ ادا کرنا پڑے گا۔اس سیکٹر میں سب سے بڑی کمپنی گوپرو ابھی کیمرے کی انٹرنیٹ تک براہِ راست رسائی اپنے عام ماڈل میں شامل نہیں کرتی، تاہم اضافی ایپس اور کِٹ کے ذریعے یہ سہولت حاصل کی جا سکتی ہے۔ای ای کا کہنا ہے کہ وہ اس سال متعدد ایسے آلات متعارف کروائے گی جو خود بخود انٹرنیٹ سے منسلک ہوں گے اور 4GEE ایکشن کیم ان کی پہلی کڑی ہے۔ای ای کے سربراہ اولف سوانٹی کا کہنا ہے کہ ’ہم اس بات کو سمجھتے ہیں کہ ہمارے صارفین نہ صرف تیز ترین کوریج کے خواہاں ہیں بلکہ وہ ایسے آلات مانگتے ہیں جو انھیں بہترین تجربہ فراہم کریں اور ساتھ ہی جدید طریقے سے اس تجربے کو لوگوں تک پہنچانے کی صلاحیت بھی دیں۔‘اس صنعت کی ایک تحقیقی کمپنی آئی ڈی سی کے ایک تجزیہ کار فرانسسکو جرونیمو کا کہنا ہے کہ یہ کیمرا ایسے نوجوانوں میں زیادہ مقبول ہوگا جنھیں چیزیں فوراً انٹرنیٹ پر شائع کرنے کی عادت ہے۔ تاہم یہ بات مشکل دکھائی دیتی ہے کہ یہ کیمرا مقبول ترین بن جائے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک مخصوص مقصد کے لیے مخصوص چیز ہے۔فرانسسکو جرونیمو کا کہنا ہے کہ ’مگر ای ای کا ہدف اس مارکیٹ کو قابو کرنا شاید ہے ہی نہیں اور ان کا مقصد صارفین کو یہ بات باور کروانا ہے کہ وہ اپنے تجربات کو فوری طور پر انٹرنیٹ پر شیئر کر سکتے ہیں۔ چند سال میں ای ای اس بات پر خوش ہوگی کہ اسے خود آلات بنانے نہیں پڑیں گے کیونکہ ان کے مقابل گوپرو کو بھی سم کارڈ والا کیمرا بنانا پڑے گا۔گوپرو کے کیمروں سے بھی ویڈیو انٹرنیٹ پر براہِ راست شائع کی جا سکتی ہے تاہم اس کے لیے اضافی 7500 ڈالر کا ساز و سامان خریدنا پڑتا ہے۔’جو کام ای ای کر رہا ہے وہ اسی سے ملتا جلتا ہے جو کہ موبائل کمپنیوں نے اپنے 3G اور 4G نیٹ ورکس کے لیے اپنے ہی بنائے ہوئے ہینڈ سیٹ متعارف کروائے تھے مگر زیادہ ترافراد ا±س وقت ایسے فون کا خرچ اٹھا نہیں سکتے تھے۔‘ادھر گوپرو کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال انھوں نے 52 لاکھ کیمرے فروخت کیے جو اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہیں۔گوپرو اس وقت اس صنعت میں مارکیٹ لیڈر ہے اور اگرچہ دیگر کمپنیاں ان کی گرفت کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاہم وہ اب تک اس سلسلے میں ناکام رہی ہیں۔گوپرو کے کیمروں سے بھی ویڈیو انٹرنیٹ پر براہِ راست شائع کی جا سکتی ہے تاہم اس کے لیے اضافی 7500 ڈالر کے آلات خریدنا پڑتے ہیں۔ادھر ای ای کا کیمرہ یہ کام سکیگل نامی سروس کے ذریعے خود بخود کر لیتا ہے۔ سکیگل میں اچھی بات یہ ہے کہ اس کے ذریعے آپ اپنی ویڈیو صرف مخصوص لوگوں کو دیکھنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…