مو بائل انٹر نیٹ پر اپنا کر یڈ مت ضائع کریں ،اپناڈیٹا بچائیں چند مفید مشوروں پر عمل کریں

19  مئی‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )موبائل انٹرنیٹ کا استعمال تو ہر سمارٹ فون رکھنے والا کرتا ہے اور بعض اوقات یہ ایک مہنگا عمل بھی سمجھا جاتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ مہنگے پیکجز ہیںاور جانے انجانے میں ہم سے کبھی ایسی غلطیاں بھی ہو جاتی ہیں کہ ہمارا سارا ڈیٹا ختم ہوجاتا ہے۔آج ہم آپ کو چند ایسے مفید مشورے دیں گے کہ جن پر عمل کرکے آپ کم سے کم ڈیٹا استعمال کریں گے اور اپنا کریڈٹ بچا پائیں گے۔
ایپس بند کردیں
کچھ ایپس ایسی ہوتی ہیں جنہیں آپ استعمال نہ بھی کررہے ہوں تب بھی وہ انٹرنیٹ کا استعمال کرتی ہیں جس سے آپ کا کریڈٹ تیزی سے کم ہونے لگتا ہے لہذا آپ کو چاہیے کہ ایسی ایپس جن کا استعمال آپ شاذوناذر کرتے ہیں انہیںبند کردیں۔
پہلے ہی ڈاﺅن کرلیں
اکثر لوگ اپنے سمارٹ فون سے فلمیں دیکھنے یا گانے سننے کا کام لیتے ہیں جس کی وجہ سے ڈیٹا تیزی سے کم ہوتا ہے۔آپ کو چاہیے کہ ایسا مواد جو آپ نے دیکھنا ہواسے پہلے ہی گھر یا آفس میں ڈا?ن لوڈ کرلیں۔
ڈیٹا مانیٹرنگ ایپس کا استعمال
اگر آپ کو علم نہیں ہو پارہا کہ آپ نے کتنا ڈیٹا استعمال کیا ہے تو پریشان نہ ہوں کیونکہ ایسی ایپس دستیاب ہیں جن کے استعمال سے آپ یہ پتہ لگاسکتے ہیں کہ آپ نے کتنا ڈیٹا استعمال کیا ہے۔My Data Managerاور Onavo Countاور اس جیسی ایپس کا استعمال کرکے آپ اپنے ڈیٹا کے استعمال پر نظر رکھ سکتے ہیں۔
وائی فائی کا استعمال کریں
اپنے گھر ،آفس یا کسی دوست کے ہاں سے آپ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے موبائل کے زیادہ کام وائی فائی کا استعمال کرتے ہوئے کریں لیکن ایک بات کا خیال رکھیں کہ اگر آپ پبلک وائی فائی استعمال کریں تو کبھی بھی حساس معلومات جیسے بینک اکا?نٹ یا کریڈٹ کارڈ وغیرہ ہرگز اپنے موبائل پر استعمال نہ کریں۔
Push Notificationsاگر آپ کے پاس کم کریڈٹ ہو توPush Notificationsکو بند کردیں۔کیونکہ زیادہ تر ایپس اگر نوٹیفیکیشن آن ہو تو مستقل طور پر انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرکے ای میل وغیرہ دیکھتی رہتی ہیں جس سے ڈیٹا کم ہوتا رہتا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…