جدید تراش خراش کے بلٹ پروف لباس

8  مئی‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اب ٹیکنالوجی کے میدان میں ہونے والی تیز رفتار ترقی نے بلٹ پروف لباس کو بھی جدید تراش خراش کے ملبوسات سے تبدیل کردیا ہے۔ اب ا?پ ٹی شرٹ، تھری پیس سوٹ یا کرتے شلوار کے نیچے بھی اس لباس کو پہن کر بہ آسانی چل پھر سکتے ہیں۔بلٹ پروف لباس کو فیشن ایبل انداز دینے کا سہرا امریکی ریاست ورجینیا کے فیشن اسٹور Aspettoکو جاتا ہے۔ اس اسٹور کو حیدر عباس اپنے شراکت دار رابرٹ ڈیوس کے ساتھ مل کر چلاتے ہیں۔
چمک دار اطالوی ریشم، بچے کھچے اون کے گچھوں، کپڑے کی کترنوں اور پیمائشی فیتوں کی بدولت بہ ظاہر یہ دکان ایک یونیفارم سینے والے درزی کی دکان نظر ا?تی ہے، لیکن دکان کے پچھلے حصے میں موجود سازوسامان کو اس کے مالکان ’بیلسٹک‘ کا نام دیتے ہیں۔ جسے ہم عام فہم زبان میں بلٹ پروف سامان کہتے ہیں۔ حیدر کے مطابق بیلسٹک کو شہری کو زرہ بکتر کا نام بھی دے سکتے ہیں۔
وہ محتاط انداز میں اس بات کو تیکنیکی طور پر واضح کرتے ہوئے کہتے ہیں ’درحقیقت یہ بلٹ ریسسٹینٹ (گولی کے خلاف مزاحم ) ہے۔ بلٹ پروف نہیں، حقیقت میں اس دنیا میں کچھ بھی بلٹ پروف نہیں ہے، کیوں کہ ہتھیاروں میں ہر وقت کچھ نہ کچھ بہتری ہوتی رہتی ہے جس سے ان کی (گولی) کی جسم میں پیوست ہونے کی صلاحیت بڑھتی رہتی ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…