واٹس ایپ پر میاں بیوی کی زندگی کی راہیں جدا

27  اپریل‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عرب شوہر کی جانب سے اپنی بیوی کو غصے میں بھیجا گیا ایک واٹس ایپ پیغام بے حد مہنگا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق عرب اخبار ’الاتحاد‘ کا کہنا ہے کہ دبئی میں رہائش پذیر میاں بیوی کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس کے نتیجے میں ناراض بیگم اپنے گھر چلی گئی۔ وہ گھر پہنچی تو دیکھا کہ واٹس ایپ پر اس کے شوہر کا پیغام آیا ہوا ہے کہ اس نے اسے طلاق دے دی ہے۔ خاتون کا پارہ مزید چڑھ گیا اور اس نے مقامی عدالت میں طلاق کیلئے درخواست جمع کروادی۔ تاہم پھر رشتہ دار بھی درمیان میں آگئے اور شوہر کا غصہ بھی ٹھنڈا ہوگیا تو اس نے موقف اختیار کیا کہ یہ پیغام اس نے غصے میں بھیجا تھا اور طلاق دینے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم بیگم نے یہ موقف قبول کرنے سے انکار کردیا۔ اس کا کہنا ہے کہ طلاق تو ہوچکی اب بس عدالت کے ذریعے اسے قانونی شکل دینی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…