دس اہم معلومات واٹس ایپ کے بارے میں جانئے

26  فروری‬‮  2015

نیویارک(نیوز ڈیسک) واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین موبائل فون ایپ ہے اور اس کی کامیابی کی طرح ہی اس کی تاریخ بھی نہایت دلچسپ ہے۔ آیئے اس ایپ کے بارے میں چند اہم ترین باتیں جانتے ہیں۔
1۔ اسے 2009 میں یاہو کے دو سابقہ ملازمین برائن ایکٹن اور جان کوم نے ایجاد کیا۔ یاہو سے باہر ہونے کے بعد انہوں نے فیس بک میں ملازمت کی درخواست دی مگر دونوں کو رد کر دیا گیا۔
2۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 2014 میں اسی فیسبک اس ایپ کو 19 ارب ڈالر (تقریباً 1900ارب پاکستانی روپے) کے عوض خریدلیا۔
3۔ واٹس ایپ کو چلانے والوں میں کل 55لوگ شامل ہیں جن میں 32 انجینئرز بھی شامل ہیںجو اس ایپ کے اربوں صارفین کو سنبھالتے ہیں۔
4۔ اس کمپنی نے کبھی اشتہار نہیں دیا اور نہ ہی اس کی کوئی پی آر برانچ ہے۔جی میل میں معمولی خرابی لاکھوں صارفین کیلئے بڑی شرمندگی کا باعث بن گئی
5۔ یہ ایپ ہر دن 30ارب سے زائد میسجز کو ساری دنیا میں منتقل کرتی ہے۔
6۔ جان ہوم کی میز پر برائن ایکٹن کا لکھا ہوا نوٹ چسپاں ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ کمپنی کبھی اشتہار نہیں دے گی، گیمز نہیں چلائے گی اور صارفین کے ساتھ کبھی شعبدہ بازی نہیں کرے گی۔
7۔ اس ایپ میں ڈبل بلوٹک کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا میسج پڑھا جا چکا ہے، ایک خاکی ٹک کا مطلب ہے کہ میسج جا چکا ہے اور دو خاکی ٹک کا مطلب ہے کہ میسج پہنچ چکا ہے۔
8۔ واٹس ایپ صارفین کے پرزور مطالبے پر اب وائس کال بھی متعارف کروا رہی ہے۔
9۔ واٹس ایپ نے حال ہی میں صارفین کی تسلی کیلئے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ فیس بک میں شامل ہونے کے باوجود اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی اور صارفین کیلئے یہ پہلے جیسی ہی رہے گی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…