واٹس ایپ کالنگ فیچر کی جانچ شروع

11  فروری‬‮  2015

واشنگٹن: سات سو ملین ماہانہ متحرک صارفین رکھنے والی کمپنی واٹس ایپ نے وائس کالنگ فیچر کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ایک ریڈاِٹ صارف پرادنیش پٹیل نے کچھ اسکرین شاٹس اور ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ پٹیل کی جانب سے جاری کیے گئے اسکرین شاٹس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واٹس ایپ کے نیا فیچر کے لیے ایک الگ ونڈو ہو گی جس میں جا کر صارف کسی کو بھی کال کر سکے گا۔ پٹیل کے اسکرین شاٹس دسمبر میں اس حوالے سے جاری ہونے والی تصاویر سے کافی حد تک مماثلت رکھتے ہیں۔ پٹیل کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کا نیا فیچر ابھی صرف کمپنی کی ویب سائٹ پر موجود ہے جسے صارفین ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ تاہم انسٹال کرنے کے باجود صرف کچھ ہی صارفین اس سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ پٹیل کا کہنا ہے کہ گوگل انڈرائڈ کو کوئی بھی آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے تمام صارفین اس فیچر کو اپنے فون پر انٹسال کر سکتے ہیں۔ واٹس ایپ نے صارفین کے دیرینہ مطالبے کو مانتے ہوئے گذشتہ ماہ اپنا ویب ورژن بھی متعارف کروایا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے واٹس ایپ کو 22 ارب ڈالرز کے عوض خرید لیا تھا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…