چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ بنتا ہے،پی ٹی آئی دو یا تین حصوں میں بٹ سکتی ہے،بڑا دعویٰ

5  جون‬‮  2023

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ بنتا ہے،کوئی تنظیم ریاست کے خلاف بغاوت کرکے ریلیف کا مطالبہ نہیں کر سکتی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انہوں نے احتجاج نہیں ریاست کے خلاف بغاوت کی،یاسمین راشد لوگوں کو جناح ہاؤس لے جانے میں ملوث ہیں،

حماد اظہر کا بھی مجرمانہ کردار ہے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ تحریک انصاف دو یا تین حصوں میں بٹ سکتی ہے،ایک حصہ پیپلز پارٹی میں جائے گا،دوسرا حصہ جہانگیر ترین گروپ میں اور تیسرا پی ٹی آئی میں ہی رہے گا،چیئرمین پی ٹی آئی نااہل ہوئے تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے۔رانا ثنا ء اللہ نے کہاکہ انہوں نے احتجاج نہیں ریاست کے خلاف بغاوت کی، عام انتخابات اکتوبر، نومبر میں ہوں گے، نواز شریف کو حفاظتی ضمانت ملنی چاہیے،

پارٹی نے نواز شریف کو درخواست کی تھی کہ الیکشن مہم کی قیادت کریں، نواز شریف نے پارٹی کی درخواست پر وعدہ کیا ہے کہ انتخابی مہم میں پارٹی کو لیڈ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین کے معاملے پر (ن) لیگ کو ٹھنڈا رہنا چاہیے، ہمارا ووٹ بینک کہیں نہیں جا رہا،پہلے پنجاب میں مقابلہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کا تھا لیکن 9مئی واقعات کے بعد حالات بدل گئے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ مہنگائی میں لوگوں کو بجٹ میں ریلیف دیں گے،وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے مطالبہ ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 20سے 25فیصد بڑھائیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…