پاکستان پیپلزپارٹی کسی کو مائنس کرنے کے حق میں نہیں اور مذاکرات کی حامی ہے، سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی

31  مئی‬‮  2023

لاہور( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کسی پارٹی کے اندر عسکری ونگ نہیں ہونے چاہئیں،پوری دنیا 9مئی کے واقعات کی پورا ملک مذمت کر رہا ہے ،قانون اپنا راستہ خود لے گا ہم نے فیصلہ نہیں کرنا کون مائنس ہوگا کون نہیں ،

تحریک انصاف والے خود بھی اب مذمت کر رہے ہیں ،عسکری اور دیگر اداروں پر حملہ ملک پر حملے کے مترادف ہے ،جو بھی پیپلز پارٹی میں آرہا ہے اپنی مرضی سے آرہا ہے ۔ بلاول ہائوس کے باہر نیئر بخاری ، سید حسن مرتضیٰ اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کا لاہور میں پہلا دن تھا ،مشاورتی اجلاس میں وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب سے لوگوں کی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے ،آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر غور اور ملک کے اندرونی و بیرونی حالات پر مشاورت کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج پیپلز پارٹی میں بہت سے لوگوں نے شمولیت کی ہے،ہر جماعت سے تعلق رکھنے والے لوگ پیپلز پارٹی میں آ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق میں اتحادی حکومت ہے ،ہم انفرادی فیصلے نہیں کرتے اتحادیوں سے مل کر بات کرتے ہیں ،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مذاکرات پر زور دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بضد تھی کہ اسمبلی تحلیل کریں پھر بات کریں گے ،ہم نے تحریک انصاف کو کہا تھا کہ انہوں نے اسمبلیاں تحلیل کر کے غلطی کی ہے ۔

ا نہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم سیاسی شخصیات کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے کس نے پارٹی کے بارے میں کیا باتیں کی ہیں۔ا نہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوری معاملات کو دیکھتے ہوئے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں فیصلے کرتی ہے۔مذاکرات کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور قیادت نے ذور دیاکہ یہ ہونے چاہئیں،ہم نے کہا پیشرفت کریں ہم نے مذاکرات کئے بھی ہیں ،

اچھے مذاکرات ہوئے تھے انہوں نے کہا کچھ ہم پیچھے جاتے ہیں اور کچھ آپ آگے آئیں،پہلے سب مان گئے تھے بعد میں جب وہ آئے تو 14مئی پر بضد ہو گئے،ہم نے کہا آپ نے اسمبلیاں توڑ کر بھی غلطی کی اور مذاکرات بند کر کے بھی غلطی کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ 9مئی کو جو ہوا پورا ملک اس کی مذمت کر رہا ہے

،سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آتا ہے اور اسی کیلئے مذاکرات پر زور دیا ۔انہوں نے شمولیت کے حوالے سے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ جو سیاست دان آنا چاہتے ہیں ان کا سیاسی بیک گرائونڈ کیسا ہے پھر فیصلہ کریں گے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…