میں اور نواز شریف بدلے پر یقین نہیں رکھتے، جو ہو رہا ہے یہ قدرت کا نظام انصاف ہے،مریم نواز کا عمران خان کو جواب

25  مئی‬‮  2023

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں اور نواز شریف بدلے پر یقین نہیں رکھتے، جو ہو رہا ہے یہ قدرت کا نظام انصاف ہے،عمران خان کے سیاسی گناہ ان کا تعاقب کر رہے ہیں،اس طرح کا انصاف انسانیت کے لیے سبق آموز ہے،شہیدوں کا لہو کسی فرد کا نہیں، قوم کا قرض ہوتا ہے،جو اسکی بے قدری کرے وہ صرف غدار ہوتا ہے۔

انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان کے اس موقف کو رد کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اس وقت جو ہو رہا ہے وہ مریم نواز کو موقع فراہم کیا جا رہا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے جو ان کے والد نواز شریف کو اقتدار سے بے دخل کیا گیا تھا تو اس بدلہ لے سکیں۔مریم نواز نے کہا کہ وہ بدلے پر یقین نہیں رکھتی ہیں۔ ان کے مطابق اب عمران خان کے سیاسی گناہ ان کا تعاقب کر رہے ہیں اور انہوں نے یہ تسلیم کر لیا ہے کہ نواز شریف کے خلاف انہوں نے خوامخواہ کا محاذ کھول رکھا تھا خاص طور انہیں وزارت عظمی کے منصب سے ہٹانے کے لیے عمران خان آلہ کار بنے۔

مریم نواز نے کہا کہ اب جو عمران خان کہہ رہے کہ جو انہوں نے نواز شریف کے ساتھ کیا تھا وہ اتناغلط تھا کہ اب یہ سب ان کے ساتھ بھی وہی کچھ ہو رہا ہے۔ تاہم انہوں نے وضاحت دی کہ نہ تو وہ خود اور نہ نواز شریف بدلے پر یقین رکھتے ہیں۔ ہاں، ہمارا قدرت کے نظام انصاف پر کامل ایمان ہے، اور جو ہم دیکھ رہے ہیں ہو یہی قدرتی نظام انصاف کے ہی مناظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کا انصاف انسانیت کے لیے سبق آموز ہے۔انہوں نے یوم تکریم شہداء کی مناسبت سے شہیدکی موت قوم کی حیات کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کا لہو کسی فرد کا نہیں، قوم کا قرض ہوتا ہے، ملک کا فخر اور مٹی کی امانت ہوتا ہے۔جو اسکی بے قدری کرے وہ صرف غدار ہوتا ہے!تھو ہے سیاست دان کے بھیس میں چھپے غداروں پر۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…