پاکستان مہنگائی کی شرح میں سری نکا سے بھی آگے نکل گیا

3  مئی‬‮  2023

کراچی (ایجنسیاں)پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کی کوشش میں ملک میں ریکارڈ مہنگائی ہوگئی ہے اور اور پاکستان میں مہنگائی کی شرح 36 فیصد کی ہوشربا شرح پر پہنچ گئی ہے ۔ اپریل میں مہنگائی کا 58سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق پاکستان مہنگائی کی شرح میں سری نکا سے بھی آگے نکل گیا ہے اور اب جنوبی ایشیا کے مہنگے ترین ملک کا تاج پاکستان کے سرپر ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق رپورٹ کے مطابق جولائی تا اپریل مہنگائی کی اوسط شرح 28.23 فیصد ریکارڈ کی گئی

ایک سال میں سگریٹ 159.89 فیصد، چائے 108.76 فیصد اور آٹا 106.07 فیصد مہنگا ہوا۔ گندم 103.52 فیصد اور انڈے 100 فیصد سے زائد مہنگے ہوئے جبکہ چاول 87 فیصد اور دال مونگ 57 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی۔

سالانہ بنیادوں پر دال ماش 56 فیصد سے زائد اور پیاز 52 فیصد تک مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ایک سال میں بیسن 51.17 فیصد اور مرغی 43 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی۔

دریں اثنا امریکی جریدے بلوم برگ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مہنگائی میں سری لنکا سے بھی آگے نکل گیا ہے۔بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان مہنگائی میں اضافے کی شرح میں سری لنکا سے بھی آگے ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح ایشیا میں سب سے زیادہ ہے، پاکستان کی کرنسی سری لنکا سے کمزور اور غذا بھی سری لنکا سے مہنگی ہے۔

امریکی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اپریل میں مہنگائی کی شرح 36 اعشاریہ 4 فیصد رہی، جو 1964 کےبعد سب سے زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق اپریل کے دوران سری لنکا میں مہنگائی کی شرح 35 فیصد رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…