آزاد کشمیر کا بڑا ڈیم بپھر گیا ، پاکستان سے ملانے والی مین شاہراہ بند

23  جون‬‮  2022

راولاکوٹ (آن لائن) راولاکوٹ کروٹ ڈیم میں پانی کی طغیانی سے راولپنڈی راولاکوٹ مین شاہراہ بند ہو گئی ، مسافروں کو شدید مشکل کا سامنا ، ایک مرتبہ پھر سڑک دریا برد ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا اور چینی تعمیر اتی کمپنی کے غلط سروے کے باعث

ایک مرتبہ پھر آزادکشمیر کے چار اضلاع راولاکوٹ سدھنوتی باغ حویلی کو پاکستان سے ملانے والی مین سڑک آزاد پتن سے پانی کی شدید طغیانی کے باعث بند ہو گئی ، کروٹ ڈیم کی وجہ سے پانی رک کر مین سڑک تک آ پہنچا، گزشتہ مہینے بھی اس مقام سے سڑک بند کی گئی تھی چونکہ پانی کی وجہ سڑک کا بڑا حصہ بہہ کر دریا برد ہوا تھا ہنگامی بنیادوں پر سڑک مرمت ضرور کی گئی مگر دوبارہ بارش سہار نہ سکی۔ غلط سروے کے باعث خطرہ یہ ہے کہ سابق ممبر اسمبلی صغیر چغتائی مرحوم کو پیش آ ئے سانحہ کی طرح کوئی اور گا ڑی بھی اچانک دریا کی نذر نہ ہو جائے رات سے اس مقام پر گا ڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں دریا کا پانی سڑک پر ہے تو دوسری طرف سڑک دھنستی جا رہی ہے نصف کلو میٹر سے زیادہ یہ سڑک پنجاب کی حدود میں واقع ہے پہلے اس حلقہ کے ممبر اسمبلی صداقت عباسی عوام کو سڑک کی تعمیر کا خواب دیکھا تے رہے اب لوگوں کی امید حمزہ شہباز شریف سے ہیں، دوسری طرف آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود وزیر اعظم آزادکشمیر تنویر الیاس چغتائی سمیت اس سڑک کی وجہ سے متاثر عوام کے منتخب نمائیندگان ممد حسین خان حسن ابراہیم بھی اپنا کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں شہر یوں نے مطالبہ کیا کہ آزاد پتن سے سروے تبدیل کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…