سعودی عرب جانے والوں کیلئے خوشخبری ، پاکستان سمیت 6 ممالک سے براہِ راست داخلے کی اجازت دیدی گئی، شرائط سامنے آگئیں

26  ‬‮نومبر‬‮  2021

ریاض ( آن لائن) سعودی عرب نے یکم دسمبر سے پاکستان، انڈونیشیا، برازیل، ویت نام، مصر اور بھارت سے آنے والے مسافروں کو براہ راست داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ جس کے بعد ان چھے ممالک سے آنے والے مسافروں پر کسی دوسرے ملک میں دو ہفتے گزارنے کی شرط ختم ہو جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ایک عہدہ دار کے حوالے سے بتایا کہ ان ممالک سے

آنے والے مسافروں کو مملکت میں پہنچنے کے بعد حکومت کی جانب سے منظورشدہ رہائش گاہ میں پانچ دن کے لیے قرنطینہ کرنا پڑے گا، خواہ ان کی کووِڈ-19 کی ویکسی نیشن کی حیثیت کچھ ہی ہو، انھیں لازمی قرنطین میں رہنا ہوگا۔ عہدہ دار نے تمام نافذالعمل احتیاطی اور حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی سطح پر وبائی امراض کی صورت حال میں پیش رفت کے مطابق تمام طریق کار اور اقدامات مملکت کے مجاز صحت حکام کی جانب سے مسلسل تشخیص اور نگرانی سے مشروط ہوں گے اور ان کی پیروی کرنا ہوگی۔سعودی عرب نے پاکستان سمیت دوسرے ممالک سے آنے والے مسافروں کو براہ راست داخلے کی اجازت دینے کا اعلان مقامی اور عالمی سطح پر وبائی امراض کی صورت حال کی مسلسل نگرانی کے بعد کیا ہے۔اس کے علاوہ کروناوائرس کی وَبا سے متعلق تازہ ترین معلومات اورسعودی صحت حکام کی جانب سے پیش رفت کی مسلسل نگرانی اور مذکورہ متعلقہ ممالک میں صحت کی صورت حال کے بارے میں پیش کردہ رپورٹوں کے جائزے کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…