کراچی پولیس کی کارروائی، منشیات فروش سیٹھ امین 17سال بعد گرفتار

12  اکتوبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی)شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سیٹھ امین کو گرفتار کرلیاہے۔اس ضمن میں ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے بتایاکہ منگھوپیر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع غربی کے سب سے

بڑے منشیات فروش سیٹھ امین کو گرفتار کرلیا۔ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق ملزم سے ہینڈ گرنیڈ، پستول اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔ناصر آفتاب نے بتایا کہ سندھ کے تھانوں میں اشتہاری سیٹھ امین 17 سال بعد گرفتار ہوا ہے، ملزم منشیات فروشی کا سب سے بڑا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ڈی آئی جی ویسٹ نے بتایاکہ گرفتار ملزم کا نیٹ ورک منگھوپر مشکے پاڑے میں تھا، ملزم منشیات، پولیس مقابلوں سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا۔ملزم کی گرفتاری کے دوران کئی بار پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، ملزم کے نیٹ ورک میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق ملزم صرف منگھوپیر کے 17 مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری تھا، گرفتار ملزم پہلے لیاری گینگ وار سے منسلک تھا، گرفتار منشیات فروش سے مزید تفتیش جاری ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…